میں نے ایک پشتو ویڈیو کلپ دیکھا جس میں ایک مفتی جو مماتی ہے وہ کہتا ہے کہ رسول پاک ﷺ کو میں اس لیے مانتا ہوں کیونکہ الله نے ماننے کو کہا ہے۔ رسول پاک ﷺ تو میرا پھوپھی یا خالہ زاد نہیں ہے جو میں اس کو مانوں لیکن اللہ کا حکم ہے اس لیے مانتا ہوں۔ اگر الله کا حکم نہ ہوتا تو میں محمد ﷺ کا نام بھی نہ مانتا۔ میں عبدالمطلب کو نہیں مانتا، ابوطالب کو نہیں مانتا، عبدالله کو نہیں مانتا اور آمنہ کو نہیں مانتا۔
تمام گفتگو پشتو میں ہے جس کو سن کر اور دیکھ کر مجھے لگا کہ جس انداز میں یہ مماتی بول رہا ہے یہ ایک گستاخانہ انداز ہے اور یہ الفاظ بھی گستاخانہ ہیں۔ یہ خیال اور سوچ میری اور مجھ جیسے اور کئی عام لوگوں کی ہے۔ ویسے اس مماتی مفتی پر چارسدہ کے ایک دیوبندی عالم مفتی گوہر علی شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ گستاخ کا فتویٰ دے چکے ہیں اور اس مماتی مفتی کے بیان پر کہا ہے كہ يہ بیان گستاخانہ ہے اور اس میں کفر کا احتمال ہے۔ دوسرے مشہور دیوبندی عالم مولانا رحيم الله حقانی صاحب بھی اس مماتی مفتی کے بیان کو گستاخی قرار دے چکے ہیں اور انہوں نے علماء کو درخواست کی ہے كہ اس مماتی مفتی کے متعلق شرعی حکم دیں۔
سوال میں ذکر کردہ الفاظ کا مطلب اور سائل کی مراد تب ہی معلوم ہوسکتی ہے جب اس ویڈیو کو سیاق سباق کے ساتھ دیکھا اور سنا جائے ، اور اسی وقت اس پر شرعی حکم لگایا جاسکتا ہے ۔ البتہ یہ الفاظ بہت ہی نامناسب ہیں ، اس لیے اس طرح کے الفاظ سے بچنا چاہیے ، اور ان صاحب کو پیارو محبت اور خوش اسلوبی سے سمجھا نا چاہیے۔