بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ایپ میں پیسے جمع کروا کر ویڈیوز دیکھ کر نفع حاصل کرنا

سوال

آج کل ایپ نکلی ہے 5 ہزار جمع کریں 150 ویڈیو روزانہ دیکھیں 300 حاصل کریں نہ دیکھیں تو 5 ہزار مفت گئے۔ اس کا شرعی حکم کیا ہے ؟

جواب

مذکورہ صورت میں اس طرح کی ایپ میں پیسے جمع کروانا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ یہ جُوے اور غرر کی ایک قسم ہے، لہٰذا اس طرح کی ایپ میں رقم لگا کر نفع حاصل کرنا جائز نہیں۔
ردالمحتار،العلامة ابن عابدين الشامي(م:1252هـ)  (6/ 403) دارالفکر
 (قوله لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص، ولا كذلك إذا شرط من جانب واحد لأن الزيادة والنقصان لا تمكن فيهما بل في أحدهما تمكن الزيادة، وفي الآخر الانتقاص فقط فلا تكون مقامرة لأنها مفاعلة منه
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس