بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

عورت کا غیر محرم کے ویڈیو بیان سننا

سوال

کیا عورت کے لیےغیر محرم (مرد)کو دیکھنا گناہ ہے؟جو عورتیں سوشل میڈیا پر کسی مولانا کے ویڈیو بیان کو سنتی ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

غیر محرم کے ویڈیو بیان سننا

عورت کے لیے غير محرم مرد کے ناف سے لے کر گھٹنوں تک اعضا پردے میں شامل ہیں اس کے علاوہ باقی جسم کو دیکھنے کی گنجائش ہےلیکن اگر كسی فتنے میں مبتلا ہونے کا ا ندیشہ ہو توعورت کے لیے دیکھنا درست نہیں۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ آڈیو بیانات ہی سنے جائیں۔تاکہ فتنےكے انديشے سے بهى محفوظ رہا جا سكے۔
[سورۃالنور: 30، 31]
{قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ  وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ}
الفتاوى الهندية (5/ 327)
 نظر المرأة إلى الرجل الأجنبي كنظر الرجل إلى الرجل تنظر إلى جميع جسده إلا ما بين سرته حتى يجاوز ركبته، وما ذكرنا من الجواب فيما إذا كانت المرأة تعلم قطعا ويقينا إنها لو نظرت إلى بعض ما ذكرنا من الرجل لا يقع في قلبها شهوة، وأما إذا علمت أنه تقع في قلبها شهوة أو شكت ومعنى الشك استواء الظنين فأحب إلي أن تغض بصرها منه
الدر المختار (6/ 371)
تنظر المرأة (من الرجل) كنظر الرجل للرجل (إن أمنت شهوتها) فلو لم تأمن أو خافت أو شكت حرم
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس