بازار میں اہلِ حدیثوں کی مسجد آجائے وہاں ان کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
اہلِ حدیث امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
اگر اس مسجد کا امام ائمہ اربعہ کو برا نہ کہتا ہو تو اس کے پیچھے نماز جائز ہے بشرطیکہ نماز کی شرائط و ارکان میں فقہ حنفی کی رعایت کرتا ہو مثلاً مروجہ نیلون وغیرہ کی جرابوں پر مسح نہ کرتا ہو، اور طہارت وغیرہ کے مسائل میں فقہ حنفی کے مطابق عمل کرتاہو
البحرالرائق،العلامة ابن نجيم المصري(م:970هـ)(1/ 370) دار الكتاب الإسلامي
وينبغي أن يكون محل كراهة الاقتداء بهم عند وجود غيرهم وإلا فلا كراهة كما لا يخفى
ردالمحتار،العلامة ابن عابدين الشامي(م:1252هـ) (2/ 7) دارالفکر
إن علم الاحتياط منه في مذهبنا فلا كراهة في الاقتداء به وإن علم عدمه فلا صحة، وإن لم يعلم شيئا كره
جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی سرانجام دے رہا ہے
سوال پوچھیں
دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں