بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

لڑکی کو طلاق کا علم نہ ہو تو دوبارہ نکاح کے لئے ولی کی اجازت کی حیثیت

سوال

رخصتی اور خلوتِ صحیحہ سے پہلے طلاق دیدی ۔ میں نے یہ کہا کہ یہ معاملہ ختم کرتا ہوں بس طلاق طلاق طلاق۔ تو اس پر فتوی بھی لیا ہے کہ ایک طلاق واقع ہوئی ہے۔ دوبارہ نئے مہر کے ساتھ نکاح ہوگا۔ میرا دوبارہ نکاح والد صاحب نے پڑھادیا ، لیکن طلاق کے بارے میں لڑکی والوں کو نہیں بتایا۔ کیا یہ نکاح ہوگیا یا ولی اور لڑکی کو بتانا پڑیگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایک طلاق بائن واقع ہوگئی کیونکہ طلاق کے متعلق لڑکی کو بتانا ضروری نہیں ہے۔ البتہ نکاح کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ لڑکی نے آپ کے والد صاحب کو اپنی طرف سے نکاح کروانے کا وکیل بنایا ہو۔ ورنہ نکاح درست نہیں۔ اگر دوبارہ نکاح کرنا ہو تو لڑکی اور اسکے ولی سے اجازت لے کر باقاعدہ نکاح کیا جائے۔ نیز واضح رہے کہ نکاح منعقد ہونے کی صورت میں لڑکے کو صرف دو طلاقوں کا اختیار ہوگا۔
مجمع الأنهر ،شيخي زاده عبد الرحمن بن محمد(م:1078هـ) (1/489)مکتبة المنار
 نفذ نكاح حرةمكلفة بلا رضا ولي وله أي للولي إذا كان عصبة الاعتراض في غير الكفو بعد  جوازه أصلا وهو المختار للفتوى
تبيين الحقائق، العلامة فخر الدين الزيلعي (م:743هـ) (۲/۴۵۸) مکتبة المنار
لو وكل رجلاً أن يزوجه إمرأة فعقد الوكيل بحضرةرجل واحد أو إمرأتين فإن كان الموكل حاضرا جاز وإلا فلا.  وعلى هذا لو وكلت إمراةرجلا أن يزوجها فعقد بحضرة رجل أو إمرأتين جازإن كانت حاضرة  وإلا فلا
بدائع الصنائع،العلامة علاءالدين الكاساني(م:587هـ) (7/ 367)دار الكتب العلمية
فإن كانا حرين فالحكم الأصلي لما دون الثلاث من الواحدة البائنة ، والثنتين البائنتين هو نقصان عدد الطلاق ، وزوال الملك أيضا حتى لا يحل له وطؤها إلا بنكاح جديد
تبيين الحقائق، العلامة فخر الدين الزيلعي (م:743هـ) (2/493)دارالكتب العلمية
 نفذ نكاح حرة مكلفة بلاولي وهذا عندأ بي حنيفة وأبي يوسف رحمهما الله تعالى في ظاهر الرواية…إن كان الزوج كفواً  لها جاز وإلا فلا.واللہ اعلم
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء الاحسان

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ، لاہور

شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کیجیے

اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے
دارالافتاء کے مستند مفتیانِ کرام سے
رہنمائی حاصل کیجیے۔ اپنا سوال واٹس ایپ
کے ذریعے ارسال فرمائیں۔


واٹس ایپ پر اپنا شرعی سوال ارسال کریں

0309-7759396
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی