بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

اگر تم نے میرے گھرپر قدم رکھا تو تین طلاق!

سوال

میری بیوی بغیر اجازت کے لاہور سے اٹک اپنی بیٹی کے پاس چلی گئی، دوپہر کو جب میں دکان پر تھا اس نے مجھ سے اجازت مانگی تھی لیکن میں نے اسے اجازت نہیں دی، جب میں دوکان سے رات کو گھر آیا تو وہ بغیر اجازت کہ جا چکی تھی، میں نے اس کو فون کیا تو وہ وہاں پر پہنچ چکی تھی، میں نے اسے غصے میں کہا اگر تو نے گھر میں دوبارہ قدم رکھا تو تجھے تین طلاق لیکن اگلے ہی لمحے میں نے اسے کہا تو صبح پہلی گاڑی سے واپس آجا، وہ آگئی۔ مذکورہ صورت میں دوبارہ صلح کے لئے کیا طریقہ کار اختیار کیا جا سکتا ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں اس جملہ ”اگر تو نے گھر میں دوبارہ قدم رکھا تو تجھے تین طلاق” کی وجہ سے آپ کی بیوی کی تین طلاقیں گھر میں داخل ہونے کے ساتھ معلق (موقوف ) ہو گئی تھیں؛ لہذا جب اگلے ہی لمحہ آپ نے اسے صبح آنےکو کہا اور وہ گھر واپس آگئی تو ایسی صورت میں تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو گئی ہے اور آپ دونو ں کا نکاح ختم ہو گیا ہے۔ اب موجودہ صورتِ حال میں آپ دونو ں ایک دوسرے کے لیے اجنبی بن چکے ہیں؛ لہذا آپ کے لیے ایک ساتھ رہنا جائز نہیں نہ تو آپس میں رجوع کر سکتے ہیں اور نہ ہی نیا نکاح کر کے اکٹھے رہ سکتے ہیں، البتہ اگر عورت عدت طلاق گزارنے کے بعد کسی دوسرے شخص سے نکاح کرے اور ہم بستری بھی ہو جائے پھر دوسرے شوہر کا انتقال ہو جائے یا وہ کسی وجہ سے اسے طلاق دے دے تو عدت گزرنے کےبعد آپ دونوں باہمی رضا مندی سے آپس میں شادی(نکاح) کر سکتے ہیں ۔
قال اللہ سبحانہ وتعالی
فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ[البقرہ:230]
أحكام القرآن،أبي بكرأحمدالرازی الجصاص(م:370ھ)(1/527)قدیمی کتب خانة
قوله تعالى: {فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ}  فحكم بتحريمها عليه بالثالثة بعد الاثنتين ولم يفرق بين إيقاعهما في طهر واحد أو في أطهارفوجب الحكم بإيقاع الجميع على أي وجه أوقعه من مسنون أو غير مسنون ومباح أو محظور
صحيح البخاري، محمد بن إسماعيل البخاري(2/792)محمودیة
كان ابن عمر، إذا سئل عمن طلق ثلاثا، قال: «لو طلقت مرة أو مرتين، فإن النبي صلى الله عليه وسلم أمرني بهذا، فإن طلقتها ثلاثا حرمت حتى تنكح زوجا غیرک
الفتاوي الهندية،لجنة علماء برئاسة نظام الدين(1/457)دارالکتب العلمیة
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته:إن دخلت الدار فأنت طالق.
الفتاوي الهندية،لجنة علماء برئاسة نظام الدين(1/506)بیروت
وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير
تبيين الحقائق، فخر الدين الزيلعي(م:743 هـ)(3/96)العلمیة
إذا قال لهاإن دخلت الدارفأنت طالق فلا يصح الرجوع ثمة
المبسوط، شمس الأئمةمحمدبن أحمد السرخسي(م:483هـ)(6/150)رشیدیة
وعند أبي يوسف ومحمد رحمهما الله تعالى سواء قدم الشرط أو أخر تتعلق الثلاث بالشرط إلا أن عند وجود الشرط إن كانت مدخولا بها، تطلق ثلاثا، وإن كانت غير مدخول بها تطلق واحدة
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس