بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

طلاق معلق بالشرط کی ایک صورت”اگر تم موبائل استعمال کرو گی تو تمہیں طلاق”

سوال

ميرےشوہر نے مجھ سےکہا”تم موبائل استعمال نہیں کروگی” میں نے جواب دیا کہ”آپ نے مجھےکس حیثیت سے رکھا ہوا ہے؟ تو شوہر نے پھر کہا کہ میں کہ رہا ہوں تم موبائل استعمال نہیں کروگی،تو میں نے کہا کہ آپ نے مجھے موبائل لیکر نہیں دیا،جب لیکر دوگے تو پھر پابندی لگاناشوہر نے کہا کہ اگر تم موبائل استعمال کرو تو تمہیں طلاق۔
اب اگر میں موبائل استعمال کرتی ہوں تو کتنی طلاق واقع ہوں گی؟اور دونوں میاں بیوی پرکیا حکم لاگو ہوگا؟ اگر ایک طلاق واقع ہوتی ہے تو کب تک بیوی زوجیت میں رہتی ہے؟ مزيد طلاق نہ دینے کی صورت میں دوسری طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ نے موبائل استعمال کیا تو آپ پر ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی۔ اور نکاح باقی رکھنے کے لئے اس کی عدت کے اندر اندر رجوع(قولاً یافعلاً)کرنا ضروری ہے۔رجوع کے بعد شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں کا حق باقی رہےگا۔لیکن اگر شوہر عدت کے دوران رجوع نہیں کرتا تو عدت مکمل ہونے پر طلاق بائن ہوجائےگی،اور آپ اس کی زوجیت اور نکاح سے بالکل نکل جائیں گی۔البتہ دوبارہ اکٹھے رہنے کے لئے باہمی رضامندی اور نئے مہر کے ساتھ نکاح دوبارہ کرنا ہوگا۔نیز سوال میں ذکرکردہ جملہ کہنےکے بعد یا دورانِ عدت شوہر دوسری طلاق دے تو وہ بھی واقع ہوجائےگی۔تاہم خود بخود کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔
الفتاوى الهندية ، لجنة علماء برئاسة نظام الدين البلخي (1/ 420) دار الفكر
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته:إن دخلت الدار فأنت طالق.
الهداية ، برهان الدين المرغيناني (م: 593هـ) (1/ 244) دار احياء التراث العربي
” وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق ” وهذا بالاتفاق لأن الملك قائم في الحال والظاهر بقاؤه إلى وقت وجود الشرط فيصح يمينا أو إيقاعا  ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك
البناية ،بدر الدين العينى(م: 855هـ) (5/ 474) دار الكتب العلمية
وإذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث، فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها؛ لأن حل المحلية باق؛ لأن زواله متعلق بالطلقة الثالثة، فينعدم قبلها، ومنع الغير في العدة لاشتباه النسب ولا اشتباه في إطلاقه
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء الاحسان

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ، لاہور

شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کیجیے

اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے
دارالافتاء کے مستند مفتیانِ کرام سے
رہنمائی حاصل کیجیے۔ اپنا سوال واٹس ایپ
کے ذریعے ارسال فرمائیں۔


واٹس ایپ پر اپنا شرعی سوال ارسال کریں

0309-7759396
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی