بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

غیر ملکی تبلیغی جماعتوں کے لیے پاکستان میں قصر کا حکم

سوال

باہر کے ملک سے جو لوگ پاکستان میں تبلیغ کےلئے آتے ہیں۔ 40 دن کےلئے یا 4 ماہ کےلئے، تو وہ لوگ یہاں پر مسافر ہوں گے یا مقیم اور اگر ان لوگوں کی تشکیل رائےونڈ مرکز سے کسی اور شہر میں ہوتی ہے اور تشکیل 15 دن سے کم ہو تو دوسرے شہر میں وہ لوگ مقیم ہوں گے یا مسافر ہوں گے؟

جواب

بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے تبلیغی حضرات اگر رائے ونڈمیں پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کی نیت سے ٹھہریں تو وہ وہاں مقیم ہوں گے اور پوری نماز پڑھیں گےاور اگر ابتدا ہی سے ان کی نیت وہاں پندرہ دن سے کم قیام کی ہو تو وہ وہاں مسافر ہوں گے اور قصر کریں گے۔
اسی طرح اگر بعد میں ان کی تشکیل رائے ونڈ سے کسی دوسرے شہر میں ہوجائے تو اگر اس شہر میں پندرہ دن سے کم قیام کی نیت ہو تو وہ مسافر رہیں گے اور قصر کریں گے۔ البتہ اگر پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کی نیت ہو تو وہ وہاں مقیم شمار ہوں گے اور پوری نماز پڑھیں گے
  الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1/ 86)
(قوله: ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلد يصلح للإقامة خمسة عشر يوما فصاعدا فيلزمه الإتمام وإن نوى الإقامة أقل من ذلك لم يتم) لأن الإقامة أصل كالطهر والسفر عارض كالحيض وقد ثبت أن أقل الطهر خمسة عشر يوما فكذا الإقامة وإنما اعتبرناه بذلك؛ لأنهما مدتان موجبتان أي مدة الإقامة توجب الإتمام ومدة الطهر توجب على المرأة الصوم والصلاة
الفتاوى الهندية (1/ 140)
ولو نوى الإقامة خمسة عشر يوما في موضعين فإن كان كل منهما أصلا بنفسه نحو مكة ومنى والكوفة والحيرة لا يصير مقيما. واللہ اعلم
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء الاحسان

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ، لاہور

شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کیجیے

اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے
دارالافتاء کے مستند مفتیانِ کرام سے
رہنمائی حاصل کیجیے۔ اپنا سوال واٹس ایپ
کے ذریعے ارسال فرمائیں۔


واٹس ایپ پر اپنا شرعی سوال ارسال کریں

0309-7759396
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی