بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

رخصتی سے پہلے طلاق

سوال

ایک آدمی اپنے آپ سے یہ کہتا ہے:”اگر میں نے بدکاری (زنا) کیا تو میری بیوی کو طلاق ہے۔” اس نے کسی کو گواہ بھی نہیں بنایا، اور یہ الفاظ اپنی زبان سے اتنی آواز میں دو مرتبہ کہے جتنی آواز سے ایک نمازی اپنی نماز میں ثناء، تعوذ اور تشہد پڑھتا ہے۔ ابھی تک بیوی کی رخصتی بھی نہیں ہوئی اور باہمی تنہائی بھی نہیں ہوئی۔ مذکورہ الفاظ کہنے کے بعد اس شخص سے گناہ سرزد ہوگیا تھا۔
اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں؟ اگر واقع ہوئی ہے تو کون سی طلاق واقع ہوئی ہے؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں آپ کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے ۔ جس کا حکم یہ ہے کہ نئے سرے سے نکاح کیا جائے۔ شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے عوض نکاحِ جدید کے بغیر دونوں آپس میں نہیں رہ سکتے۔ نیز آئندہ صرف دو طلاقوں کا اختیار رہے گا۔
الدرالمختار،العلامةعلاءالدين الحصكفي(م:1088هـ) (3/ 284)سعيد
قال لزوجته غير المدخول بها أنت طالق ثلاثا وقعن  وإن فرق بانت بالأولى ولم تقع الثانية
ردالمحتار،العلامة ابن عابدين الشامي(م:1252هـ) (1/ 534)سعيد
اعلم أنهم اختلفوا في حد وجود القراءة على ثلاثة أقوال:فشرط الهندواني والفضلي لوجودها خروج صوت يصل إلى أذنه، وبه قال الشافعي.وشرط بشر المريسي وأحمد خروج الصوت من الفم وإن لم يصل إلى أذنه، لكن بشرط كونه مسموعا في الجملة، حتى لو أدنى أحد صماخه إلى فيه يسمع.ولم يشترط الكرخي وأبو بكر البلخي السماع، واكتفيا بتصحيح الحروف
إمداد الأحكام،العلامة ظفر أحمد العثماني(2/439) دار العلوم
۔۔۔وقال بعده يجري ذلك في كل ما يتعلق بنطق كتسمية على ذبیحۃ ووجوب سجدۃ تلاوۃ وعتاق وطلاق وقال صاحب الدر متفرعاً علیہ فلو طلق أو استثنی ولم یسمع نفسہ لم یصح  في الأصح …فينبغي الأخذ  بالأحوط أي يعمل بالأول في القراءة  والتسمية  والاستثناء  وبالثالث في السجدة والعتاق  والطلاق.واللہ اعلم
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء الاحسان

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ، لاہور

شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کیجیے

اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے
دارالافتاء کے مستند مفتیانِ کرام سے
رہنمائی حاصل کیجیے۔ اپنا سوال واٹس ایپ
کے ذریعے ارسال فرمائیں۔


واٹس ایپ پر اپنا شرعی سوال ارسال کریں

0309-7759396
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی