بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

حورعین نام درست ہے یا حورالعین

سوال

حور عین نام درست ہے یا حور العین؟

جواب

حور عین درست نام ہے، البتہ اس کا تلفظ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں حرف عین کے نیچے زیر پڑھی جائے
حور عین کا معنی :موٹی موٹی خوبصورت آنکھوں والی، لفظ عین کے نیچے زیر پڑھنے کی بظاہر دو وجہیں ہو سکتی ہیں : 1۔قران پاک میں سورۃ الواقعہ میں زیر کے ساتھ آیا ہے “وحور عین”، 2۔ زیر کے ساتھ پڑھنے میں لفظ عین جو کہ حور کی صفت ہے اس میں آنکھوں کی خوبصورتی اور موٹاپے کی زیادتی پائی جاتی ہے۔ماخوذ:مصباح اللغات ۔
السنن  أبي داود سليمان بن الأشعث الأزدي(م:275هـ)(4/ 287) المكتبة العصرية، بيروت
إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم
شعب الإيمان،أبو بكر أحمد بن الحسين البيهقي (م:458هـ) (11/ 133) الرشد للنشرالتوزيع
عن ابن عباس، أنهم قالوا: يا رسول الله، قد علمنا حق الوالد على الولد، فما حق الولد على الوالد؟ قال:  أن يحسن إسمه، ويحسن أدبه
الجامع الكبير ، جلال الدين السيوطي (م: 911هـ) (ص: 9977)
7989) أول ما ينحل الرجلُ ولدَه اسمه فليحسنْ اسمَه (أبو الشيخ فى الثواب عن أبى هريرة).واللہ اعلم
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس