بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بعض گاہکوں کو پرفیوم وغیرہ چیک کرانے کے بعد وہی استعمال شدہ پرفیوم کسی گاہک کو بیچنا

سوال

دوکاندار کا عطر، اسپرے، میک اَپ اور اسی نوعیت کی دیگر اشیاء گاہکوں کو آزمانے اور استعمال کرکے دیکھنے کے لیے دینا، پھر اگر وہ گاہک اسے خریدنے سے انکار کر دے تو اس میں سے کچھ مقدار استعمال ہو جانے کے باوجود اسے دوسرے گاہک کو اصل قیمت پر فروخت کرنا، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

اگر سوال میں مذکور اشیاء (مثلاً پرفیوم وغیرہ) پر کوئی مخصوص مقدار( جیسے: 10ملی لیٹر وغیرہ) درج ہو تو شرعاً فروخت کنندہ پر لازم ہے کہ خریدار کو وہی مکمل مقدار فراہم کرے جو اس پر لکھی ہوئی ہے۔لہٰذا اگر مختلف گاہکوں کو خوشبو چیک کروانے کے نتیجے میں بوتل کی مقدار کم ہو جائے، تو ایسی استعمال شدہ بوتل کو اس پر درج مکمل مقدار کے نام سے فروخت کرنا جائز نہیں؛ کیونکہ یہ حقیقت کے خلاف اور خریدار کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہےاور اس سے اجتناب ضروری ہے ۔
اس صورت میں بہتر اور محتاط طریقہ یہ ہے کہ دکاندار ہر خوشبو یا ایسی دیگر اشیاء کا ایک الگ سیمپل (نمونہ) صرف گاہکوں کو آزمانے کے لیے مخصوص رکھے، اور جب گاہک خریدنے کا فیصلہ کرے تو اسے اسی نوعیت کا نیا، مکمل مقدار پر مشتمل اور غیر استعمال شدہ چیز فراہم کرے۔
صحيح مسلم (1/ 99)
عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا فقال: «ما هذا يا صاحب الطعام؟» قال أصابته السماء يا رسول الله، قال: «أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس، من غش فليس مني
الدر المختار (5/ 47)
لا يحل كتمان العيب في مبيع أو ثمن؛ لأن الغش حرام۔واللہ اعلم
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء الاحسان

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ، لاہور

شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کیجیے

اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے
دارالافتاء کے مستند مفتیانِ کرام سے
رہنمائی حاصل کیجیے۔ اپنا سوال واٹس ایپ
کے ذریعے ارسال فرمائیں۔


واٹس ایپ پر اپنا شرعی سوال ارسال کریں

0309-7759396
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی