بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

دوکان دار کااپنی ملکیت میں مبیع لائے بغیر آگے بیچنا

سوال

مارکیٹ میں دوکاندار کے پاس گاہک آتا ہے کہ فلاں چیز چاہیے۔ وہ چیز دکاندار کے پاس نہیں ہوتی لیکن وہ کہتا ہے کہ اتنے میں مل جائے گی۔ یہ دکاندار پھر اس گاہک سے کہتا ہے کہ فلاں دکاندار کے پاس جاکر وصول کر لو۔ یہ دکاندار دوسرے دکاندار کو فون پر کہتا ہے کہ گاہک کو بھیج دیا، اور اتنے میں فلاں چیز حوالہ کرو۔ وہ چیز اگر پانچ سو کی ہوتی ہے تو یہ گاہک کے ساتھ چھے سو میں بات کرتا ہے۔ یہ سو روپے اس پہلے والے دکاندار نے اپنے لیے رکھے ہوتے ہیں۔ مارکیٹ میں لوگوں کا تعامل اس پر ہے۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اس کے بارے میں شرعی راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

سوال میں ذکر کردہ معاملہ بطور بیع کے درست نہیں، ناجائز ہے کیونکہ یہ صریح نص کے خلاف ہے، آپ ﷺ نے فرمایا جو چیز آپ کے پاس نہ ہو اس کو نہ بیچو، لہذا دکاندار اس چیز کو اپنی ملکیت اور قبضے میں لائے بغیر گاہک کو نہیں بیچ سکتا۔
سنن الترمذي،أبوعيسى محمد بن عيسى الترمذي(م:279هـ) (3/ 526)بيروت
 عن حكيم بن حزام قال: أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت: يأتيني الرجل يسألني من البيع ما ليس عندي، أبتاع له من السوق، ثم أبيعه؟ قال: «لا تبع ما ليس عندك» وفي الباب عن عبد الله بن عمرو
بدائع الصنائع،العلامة علاءالدين الكاساني(م:587هـ) (5/ 146)العلمية
(ومنها) وهو شرط انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكا للبائع عند  البيع فإن لم يكن لا ينعقد، وإن ملكه بعد ذلك بوجه من الوجوه إلا السلم خاصة، وهذا بيع ما ليس عنده ، ونهى رسول الله – صلى الله عليه وسلم – عن بيع ما ليس عند الإنسان، ورخص في السلم». واللہ اعلم
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء الاحسان

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ، لاہور

شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کیجیے

اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے
دارالافتاء کے مستند مفتیانِ کرام سے
رہنمائی حاصل کیجیے۔ اپنا سوال واٹس ایپ
کے ذریعے ارسال فرمائیں۔


واٹس ایپ پر اپنا شرعی سوال ارسال کریں

0309-7759396
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی