بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

قرض پر نفع حاصل کرنے کےلئے حیلہ کرنا جائز نہیں

سوال

15 جنوری 2020ء کو ایک عدد پلاٹ کا کل زرِ ثمن ادا کرکے خرید لیا، اور اسی روز پلاٹ پر قبضہ بھی حاصل کرلیا، نیز اسی روز فروخت کنندہ سے اقرارنامۂ بیع بھی کیا۔ پھر اسی روز خریدار نے مذکورہ پلاٹ اسی فروخت کنندہ کو منافع کے ساتھ فروخت کردیا، یعنی جس مالک سے پلاٹ خریدا تھا، اسی کو دوبارہ فروخت کردیا۔ یہ تمام معاملات ایک ہی تاریخ میں ہوئے۔ اس کے لیے تین ماہ کی میعاد طے ہوئی اور رقم ایڈوانس وصول نہیں کی گئی، یعنی پلاٹ ادھار پر فروخت کیا گیا۔ مقررہ میعاد پر پلاٹ کی رقم وصول نہ ہوئی۔ اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ خرید و فروخت، یعنی نقد خرید کر اسی مالک کو ادھار پر پلاٹ فروخت کرنا، جائز ہے؟ اور اس میں حاصل ہونے والا منافع جائز ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں قرض پر نفع حاصل کرنے کا ایک حیلہ ہے جو کہ جائز نہیں، اس قسم کے معاملات سے اجتناب ضروری ہے۔
قال الله تعالي
{أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَ} [البقرة: 275]
ردالمحتار،العلامة ابن عابدين الشامي(م:1252هـ) (3/ 848)سعيد
إن الديون تقضى بأمثالها على معنى أن المقبوض مضمون على القابض …ولرب الدين على المدين مثله
الفقه الإسلامي وأدلته،وهبة بن مصطفى الزحيلي (م:8/اگست/2015ء) (5/ 3454)رشيدية
فيكون الفرق بين الثمنين فائدة أو ربا لصاحب الثوب الذي بيع بيعاً صورياً، والعملية كلها للتحايل على الإقراض بالربا عن طريق البيع والشراء
فقہ البیوع، المفتي محمد تقي العثماني(1/551)معارف القرآن
وکذلک یجوز البیع الثاني باتفاق الفقہاء إن کان بمثل الثمن الأول أو بأکثر منہ لانتفاء کونہ وسیلۃ إلی الربا. وإنما الممنوع البیوع بأقل أو بمثلہ قیمتہ بزیادۃ الأجل. واللہ اعلم
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء الاحسان

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ، لاہور

شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کیجیے

اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے
دارالافتاء کے مستند مفتیانِ کرام سے
رہنمائی حاصل کیجیے۔ اپنا سوال واٹس ایپ
کے ذریعے ارسال فرمائیں۔


واٹس ایپ پر اپنا شرعی سوال ارسال کریں

0309-7759396
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی