بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

صدق المحبۃ على ثلاث خصال” والی روایت کی تحقیق و ماخذ”

سوال

وہ حدیث جس کو ارسلان بن اختر نے کتاب (اللہ اپنے بندوں سے کتنی محبت کرتے ہیں ) میں نقل کیا ہے جس کے الفاظ اس طرح ہیں :” صدق المحبة على ثلاث خصال أن يختار کلام حبیبه علی کلام غیره و يختار مجالسة حبیبه علی مجالسة غیره و یختار رضا حبیبہ علی رضا غیرہ”۔آیا یہ حدیث درست ہے؟اور اس کا ماخذ کیا ہے؟

جواب

حدیث کے مذکورہ الفاظ خاصی تلاش وجستجو کے بعد حدیث کی مستند اور معتبر کتابوں میں نہیں ملے۔البتہ”المنبھات” نامی ایک کتاب میں یہ الفاظ ملتے ہیں،لیکن پہلی بات یہ کہ اس میں اس کا کوئی حوالہ اور سند مذکور نہیں؛دوسری یہ کہ”المنبھات” کا شمار حدیث کی مستند اور معتبر کتابوں میں نہیں ہوتا۔اس لئے اس کو حدیث سمجھنا اور حدیث کے طور پر نقل کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
المنبهات ،ابن حجر العسقلاني(م: 852هـ)(ص:25،26)مصطفائي
صدق المحبة على ثلاث خصال أن يختار کلام حبیبه علی کلام غیره و يختار مجالسة حبیبه علی مجالسة غیره و یختا ر رضا حبیبہ علی رضا غیرہ
كشف الظنون ، الحاج خليفة (م:1067هـ) (2/ 1848) مكتبة المثنى  بغداد
المنبهات على الاستعداد، ليوم الميعاد، للنصح والوداد. مختصر. لزين القضاة: أحمد بن محمد الحجي. المتوفى: سنة … جمع فيه: أحاديث ونصائح من الواحد إلى العشرة، مثنى وثلاث ورباع. أوَّله: (الحمد لله رب العالمين … الخ) . قال: (هذه منبهات على الاستعداد، ليوم الميعاد) . والله اعلم
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء الاحسان

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ، لاہور

شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کیجیے

اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے
دارالافتاء کے مستند مفتیانِ کرام سے
رہنمائی حاصل کیجیے۔ اپنا سوال واٹس ایپ
کے ذریعے ارسال فرمائیں۔


واٹس ایپ پر اپنا شرعی سوال ارسال کریں

0309-7759396
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی