بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

آن لائن ڈیجیٹل اشتہارات دیکھنےپر پیسے کمانے كا حكم

سوال

ایک اہم اور ضروری مسئلہ معلوم کرنا ہے۔آن لائن اشتہارات(Advertise)دیکھ کر پیسہ کمانے سے متعلق ہے۔ مجھے ایک کمپنی نے 10000(دس ہزار)جمع کرنے کو کہا۔۔۔میں نے جمع کرادیا۔۔۔کمپنی والوں نے کہا کہ ہم آپ کو روز 100 اشتہارات دیں گے اور ہر اشتہار کے بدلے آپ کو پیسے ملیں گے۔۔۔تو یہ اشتہار دیکھ کر پیسے کمانا کیسا ہے۔۔۔اگر جائز مصنوعات کے اشتہار ہوں تو كيا پیسے کمانا جائز ہے؟اور اگر ناجائز مصنوعات کے اشتہارات ہوں تو پیسے کمانا حرام ہے؟

جواب

واضح رہے کہ فحش اور ننگی تصاویر یا میوزک وغیرہ جیسے شرعی منکرات وفواحش پر مشتمل مواد یا ناجائز کاروباری کمپنیوں(مثلاً فلموں،سودی بینکوں،انشورنس اور شراب وغیرہ)کے اشتہارات کے ذریعے پیسہ کمانا ہرگز جائز نہیں ہے۔
البتہ اگر اشتہارات جائز ہوں(یعنی ننگی تصاویر یا کسی فحش مواد پر مشتمل نہ ہوں،حلال اور جائز کاروبار کرنے والی کمپنیوں، اداروں کے اشتہار ہوں)تو درجہ ذیل شرائط کے ساتھ اشتہارات وزٹ کرکے یا اس پر کلک(Click) کرکے پیسے کمانے کی شرعاً اجازت ہوسکتی ہے
الف :فریقین کے درمیان پہلے سے اجرت اس طرح طے شدہ ، معلوم اور متعین ہو جو بعد میں باعث نزاع نہ بنے۔
ب: پبلشرز (وہ مالکان جو اپنی ویب سائٹ، چینل، پیچ وغیرہ پر دوسرے لوگوں کےاشتہارات کی تشہیر کرنا چاہتے ہوں) اور گوگل کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی پابندی ہو ( یعنی پبلشر اپنے متعلقین یا کسی ادارے کے ذریعے اشتہارات پر کلک نہ کروائے ، وغیرہ)۔
ج: کسی قسم کا دھوکہ دہی کا عنصر نہ پایا جائے
و: پبلشر کی خود اپنی ویب سائٹ اور کام جائز درجہ میں ہو۔
لیکن ہماری معلومات کے مطابق اشتہارات پر کلک کا کام کرنے والوں کے لئے اشتہارات پر خود کلک کرنا یا اس مقصد کے لئے اجرت پر لوگوں سے کلک کرنے کا کام لینا، گوگل اور پبلشر کے درمیان طے شدہ معاہدہ اور ضوابط کی خلاف وزی کرنے اور اشتہار دینے والی کمپنی ،ادارہ ایڈوٹائزر کو دھوکہ دینے کی وجہ سے شرعًانا جائز ہے اور اس طریقہ سے جو آمدنی حاصل ہو گی وہ بھی ناجائز آمدن ہو گی ؛کیونکہ اس کام سے حاصل ہونے والی رقم وہ عام لوگوں کے اس اشتہار تک جھوٹی رسائی ظاہر کرنے کا معاوضہ ہے، حالانکہ معاہدہ میں یہ بات طے ہوتی ہے کہ پبلشر خود ان اشتہارات پر کلک نہیں کرے گا اور کسی دوسرے کو بھی صراحۃ یا اشارۃً کلک کرنے کا حکم نہیں دے گا، لہذا اس معاہدہ کے بعد ان اشتہارات پر کلک کرنے کے لئے گروپ بنانا اور ایک دوسرے کے اشتہارات پر کلک کرنے کا کہنا یا اس کام کے لئے لوگوں کو ہائر کرنا اور کسی کا ایسے عمل کے لئے ملازمت کرنا، (خواہ وہ اشتہارات جائز درجہ ہی میں کیوں نہ ہوں ) کمپنی سے طے شدہ معاہدہ کی سراسر خلاف ورزی اور ایڈور ٹائزر کمپنی کے ساتھ دھو کہ ہے، کیونکہ ان کا مقصد حقیقی معنی میں زیادہ سے زیادہ عوام کو اپنی مصنوعات کی آگاہی دینا ہے۔
اس لئے صورت مسئولہ میں ایسی ملازمت چھوڑنا لازم ہے اور اس سے جو آمدن ہوئی ہو اس کوواپس لوٹا دیں، اگر واپسی مشکل ہو تو صدقہ کر دیں۔
قال الله تبارك وتعالي في كلام المجيد
{وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا} [الإسراء: 34]
{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ} [المائدة: 1]
صحيح مسلم ، مسلم بن الحجاج القشيري (م: 261هـ) (1/ 70) مكتبه يادگارشيخ
عن أبي هريرة رضي الله تعالي عنه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من حمل علينا السلاح فليس منا، ومن غشنا فليس منا
سنن الترمذي ،أبو عيسى الترمذي(م: 279هـ) (1/ 245)قديمي كتب خانه
عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة من طعام، فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا، فقال: يا صاحب الطعام، ما هذا؟، قال: أصابته السماء يا رسول الله، قال: أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس، ثم قال: من غش فليس منا
بذل المجهود،خليل أحمد السهارنفوري(م:1346 هـ)(1/ 133)رشيديه
صرح الفقهاء بأن من اكتسب مالا بغير حق، فإما أن يكون كسبه بعقد فاسد … أو بغير عقد كالسرقة والغصب والخيانة، والغلول، ففي جميع الأحوال المال الحاصل له حرام عليه
الفتاوى الهندية ، لجنة علماء برئاسة نظام الدين البلخي (4/ 411) دار الفكر
وأما شرائط الصحة فمنها رضا المتعاقدين. ومنها أن يكون المعقود عليه وهو المنفعة معلوما علما يمنع المنازعة فإن كان مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة يمنع صحة العقد وإلا فلا…  ومنها أن يكون مقدور الاستيفاء – حقيقة أو شرعا فلا يجوز استئجار الآبق ولا الاستئجار على المعاصي؛ لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا
رد المحتار ، ابن عابدين  الشامي(م: 1252هـ) (6/ 63) دار الفكر-بيروت
مطلب في أجرة الدلال [تتمة] قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام
 رد المحتار ، ابن عابدين  الشامي(م: 1252هـ) (6/ 385)ايچ۔ايم۔سعيد
وإلا تصدقوا بها لأن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء الاحسان

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ، لاہور

شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کیجیے

اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے
دارالافتاء کے مستند مفتیانِ کرام سے
رہنمائی حاصل کیجیے۔ اپنا سوال واٹس ایپ
کے ذریعے ارسال فرمائیں۔


واٹس ایپ پر اپنا شرعی سوال ارسال کریں

0309-7759396
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی