بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

استغفار کی فضیلت

سوال

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص استغفار کو اپنے اوپر لازم کر لے تو اللہ اس کےلیے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ نکال دیتا ہے اور ہر غم و پریشانی سے اسے نجات دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے اور اس طرح رزق بہم پہنچاتا ہے جس کا اس کو گمان بھی نہیں ہوتا۔ (ابوداؤد،ابن ماجہ،مسند احمد)۔
مذکورہ حدیث میں استغفار کی فضیلت مذکور ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ فضیلت پانے کے لئے میں کون سے الفاظ سے استغفار کروں؟

جواب

سوال کے ساتھ مذکور حدیث میں مذکورہ فضائل اور اسی طرح قرآن واحادیث میں مذکورہ فضائل حاصل کرنے کے لئے صرف”استغفراللہ”کہنا بھی درست ہے اور اس کے علاوہ درج ذیل استغفار پڑھنے سے بھی یہ فضائل حاصل ہوجائیں گے
نمبر1-أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه 
نمبر2-استغفر اللہ ربي من کل ذنب وأتوب إلیہ
نمبر3۔ رب اغفر لي وتب علي، إنك أنت التواب الغفور.  
سنن الترمذي ، محمد بن عيسى(م: 279هـ) (5/ 339) دار الغرب الإسلامي
3397 – حدثنا صالح بن عبد الله، قال: حدثنا أبو معاوية، عن الوصافي، عن عطية، عن أبي سعيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من قال حين يأوي إلى فراشه: أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه، ثلاث مرات، غفر الله ذنوبه وإن كانت مثل زبد البحر، وإن كانت عدد ورق الشجر، وإن كانت عدد رمل عالج، وإن كانت عدد أيام الدنيا
سنن الترمذي ، محمد بن عيسى(م: 279هـ) (5/ 372) دار الغرب الإسلامي
3434 – حدثنا نصر بن عبد الرحمن الكوفي، قال: حدثنا المحاربي، عن مالك بن مغول، عن محمد بن سوقة، عن نافع، عن ابن عمر، قال: كان تعد لرسول الله صلى الله عليه وسلم في المجلس الواحد مائة مرة من قبل أن يقوم: رب اغفر لي وتب علي، إنك أنت التواب الغفور
صحيح مسلم ،مسلم بن الحجاج القشيري(م: 261 هـ (2/ 94) دار الجيل
عن ثوبان ، قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ، إذا انصرف من صلاته استغفر ثلاثا وقال : اللهم أنت السلام ومنك السلام ، تباركت ذا الجلال والإكرام. قال الوليد : فقلت للأوزاعي : كيف الاستغفار ؟ قال : تقول : أستغفر الله ، أستغفر الله
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء الاحسان

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ، لاہور

شرعی مسائل میں رہنمائی حاصل کیجیے

اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے
دارالافتاء کے مستند مفتیانِ کرام سے
رہنمائی حاصل کیجیے۔ اپنا سوال واٹس ایپ
کے ذریعے ارسال فرمائیں۔


واٹس ایپ پر اپنا شرعی سوال ارسال کریں

0309-7759396
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی رہنمائی