بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بالوں یا ناخن کو کلر کر کے وضو اور غسل کا حکم

سوال

جب عورت سر پر کوئی کلر لگاتی ہے تو کلر اس کے ناخنوں پر بھی لگ جاتاہے تو کیا اس کے ساتھ اس کا وضو وغسل کرنا صحیح ہوگا ؟ اور کلر لگا کر نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

بالوں پر لگائے جانے والے کلر کو جب دھولیا جائے اور صرف اس کا رنگ باقی رہ جائے تو وہ جسم تک پانی پہنچنے سے رکاوٹ نہیں بنتا؛ اس لیے اس رنگ کے باقی رہتے ہوئے بھی وضو وغسل درست ہوجائےگا۔ اور کلر لگا کر نماز ادا کرنا بھی درست ہے، البتہ اگر جسم کے کسی حصے پر کلر کی تہہ جم جائے جو نیچے جسم تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ بن جائے تو اسے ہٹانا ضروری ہوگا۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس