بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

واشنگ مشین کو پاک کر نے کاطریقہ

سوال

واشنگ مشین یاکسی ٹپ میں بچے کا ناپاک کپڑادھل گیا ۔ اب اس کے پاک کرنے میں چاروں طرف اچھی طرح (3) دفعہ پانی ڈالنے سے وہ پاک ہو جائےگا ؟ یالازمی (3) دفعہ پورا بھر کے خالی کیاجائے؟ اس صورت میں پانی زیادہ ضائع ہو تاہے ، نیز واشنگ مشین کے پائپ کے پاک کر نے میں کلمہ طیبہ کا پڑھناضروری ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں ناپاک واشنگ مشین یا ٹپ تین مرتبہ پانی ڈال کردھونے سے پاک ہوجائے گا، یہ کوئی ضروری نہیں کہ پورا ٹپ بھرکراسے خالی کیاجائے،اوران اشیاء کی پاکیزگی کےلئے دھوتے وقت کلمہ طیبہ پڑھنا بھی ضروری نہیں ۔
البحرالرائق،العلامة ابن نجيم المصري(م:970هـ) (1/252) دارالكتاب الإسلامي
واعلم أن صاحب المحيط فصل فيما لا ينعصر بين ما لا يتشرب فيه النجس وما يتشرب فالأول يطهر بالغسل ثلاثا من غير تجفيف والثاني يحتاج إلى التجفيف
بدائع الصنائع،العلامة علاءالدين الكاساني(م:587هـ) (1/88)دارالكتب العلمية
(ومنها) العصر فيما يحتمل العصر، وما يقوم مقامه فيما لا يحتمله والجملة فيه أن المحل الذي تنجس إما إن كان شيئا لا يتشرب فيه أجزاء النجس أصلا، أو كان شيئا يتشرب فيه شيء يسير، أو كان شيئا يتشرب فيه شيء كثير، فإن كان مما لا يتشرب فيه شيء أصلا، كالأواني المتخذة من الحجر والصفر، والنحاس والخزف العتيق، ونحو ذلك فطهارته بزوال عين النجاسة، أو العدد على ما مر، وإن كان مما يتشرب فيه شيء قليل، كالبدن والخف والنعل فكذلك؛ لأن الماء يستخرج ذلك القليل فيحكم بطهارته
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس