ہماری جنرل سٹور کی دکان ہے اس میں سامان دینے کیلئے ایک گدھا ریڑھی آتاہے جس برتن میں ہمیں سامان وزن کرکے دیتاہے اسی میں وہ اپنے گدھے کو پانی بھی پلاتاہے اس کو دیکھ کر مجھے ذہنی کوفت ہوئی ۔ اس کے بارے میں قرآن وسنت کی روشنی میں بتائیں کہ گدھا کا جھوٹا کیساہے اور جس برتن میں اس کو پانی پلاتاہے اس برتن میں کھانے پینے کی اشیاء کو تولنااور اس برتن کا استعمال کیساہے؟
گدھے کا جھوٹا پاک ہے لیکن پانی کی موجودگی میں اس پانی سے وضو نہیں کیا جاسکتا۔جس برتن میں اس کو پانی پلایا گیا ہو وہ برتن پاک ہے اس میں کھانے پینے کی اشیاء کو تولنا درست ہے اور اس کا استعمال بھی درست ہے۔ البتہ اگر آپ کو اس برتن کے استعمال سے تکلیف ہوتی ہے تو آپ اس سے کہہ دیں کہ استعمال سے پہلے برتن کو دھو لیاکریں۔