بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ایکسیڈینٹ کی وجہ سے دونوں ہاتھوں میں راڈ ڈالے گئے ہیں تو غسل کیسے کیا جائے؟

سوال

خاتون حیض کے ایام سے فارغ ہوگئی ہے اسکا ایکسیڈینٹ ہوا اور دونوں ہاتھوں میں راڈ ڈالے گئے ہیں اور ہاتھ سینے کے ساتھ باندھے گئے ہیں۔ غسل کی کیا صورت ممکن ہے شریعت مطہرہ کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں چونکہ عورت کے اکثر اعضاء ٹھیک نہیں ہیں اور خود وہ غسل پر قادر نہیں ہے۔ لہٰذا کوئی دوسری عورت اس عورت کے بقیہ جسم پر پانی بہائے اور دونوں بازؤوں پر مسح کرادے البتہ دوران غسل حسب استطاعت کوشش کرے کہ ستر( ناف سے گھٹنوں کے درمیان ) پر نظر نہ پڑے۔
بدائع الصنائع (1/ 48)
ولو كان ‌مريضا ‌لا ‌يضره استعمال الماء لكنه عاجز عن الاستعمال بنفسه وليس له خادم ولا مال يستأجر به أجيرا فيعينه على الوضوء أجزأه التيمم، سواء كان في المفازة؛ أو في المصر، وهو ظاهر المذهب؛ لأن العجز متحقق، والقدرة موهومة فوجد شرط الجواز۔
فتاوی قاضی خان(10/ 57) رشیدية
ولو کان اکثر اعضائہ صحیحا فان کانت الجراحۃ علی راسہ وسایرہ جسدہ صحیح فانھید  ع الراس ویغسل سائر الاعضاء ویمسح موضعا لجراحۃ الن للاکثر حکم الکل ، وکذالو کان محدثا بہ جراحات فان کان اکثر اعضاء الوضوء جریحا تییم ولم یستعمل الماء۔
الفتاوی الولواجیۃ (1/66) دار الکتب العلمیۃ
من سقط فاصاب رجلہ وجع لا یقدر علی القیام ولا علی غسل رجلیہ یتوضو و یمسح علی ذلک لعضوولا یتییم الا من عجز عن غسل اکثر الاعضاء  فحینئذ یجوز لہ التییم ، وکذلک الجنابۃ۔
الجوهرة النيرة (2/ 284)
قوله (‌وتنظر ‌المرأة من المرأة إلى ما يجوز للرجل أن ينظر إليه من الرجل) لوجود المجانسة وانعدام الشهوة غالبا ۔
الفتاوی التاتارخانیۃ(18/98)
لا یحل النظر الی العورۃ الا عند الضرورۃ قال سلمان الفارسی رضی اللہ عنہ : لان اجز بنصفین احب الی ان انظر الی عورۃ احد، او ینظر احد الی عورتی مع ھذا اذا جاء العذر۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس