بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بدبودار یا گدھلے پانی سے پاکی حاصل کرنا

سوال

ہم لوگ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب رہتے ہیں۔ جب کنٹونمنٹ بورڈ کا ٹیوب ویل کھلتا ہے تو پہلے کالے رنگ کا پانی اور بد بودار پانی آتا ہے، جو کہ گٹروں کا پانی لگتا ہے۔ ایک دو منٹ چلتے رہنے کے بعد صاف پانی آنے لگتا ہے۔ اگر ہم اس پہلے وقت میں گھر کی لائن کھولیں ہمارے گھر کی ٹینکی دیر تک بدبودار رہتی ہے۔ ہم یہ پانی پینے کے لیے استعمال نہیں کرتے۔
سوال یہ ہے کہ بدبودار پانی جسکو ہم کپڑے اور برتن دھونے کیلئے استعمال کرتے ہیں کیا اس سے وضو بھی کریں تو درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ پانی میں نجاست گرنے کی وجہ سے اگر اسکا رنگ،بویا ذائقہ تبدیل ہوجائےتو وہ پانی ناپاک ہے۔اور ایسے پانی سے پاکی حاصل کرنا جائز نہیں ہے۔لہذا صورت مسئولہ میں آپ کی ٹینکی کے پانی کا بدبودار ہوناگٹر کا پانی ملنے کی وجہ سے ہے ۔ اس پانی سے پاکی حاصل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور ٹینکی کو صاف کرکے اس میں صاف پانی بھر کر استعمال کریں۔
درالمختار(1/367)رشیدیۃ
(وينجس) الماء القليل (بموت مائي معاش بري مولد) في الأصح (كبط وإوز) وحكم سائر المائعات كالماء في الأصح، حتى لو وقع بول في عصير عشر في عشر لم يفسد، ولو سال دم رجله مع العصير لا ينجس خلافا لمحمد ذكره الشمني وغيره (وبتغير أحد أوصافه) من لون أو طعم أو ريح (ينجس) الكثير ولو جاريا إجماعا، أما القليل فينجس وإن لم يتغير۔
الفتاوی الھندیۃ(1/21)دارالکتب العلمیۃ
(الثاني الماء الراكد) الماء الراكد إذا كان كثيرا فهو بمنزلة الجاري لا يتنجس جميعه بوقوع النجاسة في طرف منه إلا أن يتغير لونه أو طعمه أو ريحه وعلى هذا اتفق العلماء وبه أخذ عامة المشايخ – رحمهم الله۔
البحرالرائق(1/136،137)رشیدیۃ 
(قوله: أو بماء دائم فيه نجس إن لم يكن عشرا في عشر) أي لا يتوضأ بماء ساكن وقعت فيه نجاسة مطلقا سواء تغير أحد أوصافه أو لا ولم يبلغ الماء عشرة أذرع في عشرة،اعلم أن العلماء أجمعوا على أن الماء إذا تغير أحد أوصافه بالنجاسة لا تجوز الطهارة به قليلا كان الماء أو كثيرا جاريا كان أو غير جار۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس