بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ناپاکی کے ایام میں پوری سورۃ وظیفہ کے طور پر پڑھنا

سوال

خاتون ایام ناپاکی میں پوری سورت بطور وظیفہ پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

جس سورت میں دعا کا مفہوم ہوتوخاتون کےلیےناپاکی کے ایام میں اسکو دعا اور وظیفہ کی نیت سے پڑھنا جائز ہے تلاوت کی نیت سے پڑھنا جائز نہیں البتہ وظیفہ کے طور پر پوری سورت پڑھنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔
رد المحتار(1/535)رشیدیۃ
فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئا من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به كما قدمناه عن العيون لأبي الليث وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لا يؤثر فيه قصد غير القرآنية ۔
البحر الرائق(1/345)رشیدیۃ
(قولہ و قراء تہ القرآن)ای منع الحیض قراۃ القرآن وکذا الجنابۃ:لقولہ علیہ السلام “لا تقرأالحیض ولا الجنب من القرآن۔
الفتاوی التاتارخانیۃ(1/290)فاروقیۃ
وھذا اذا قصدالقرأۃ ،فان لم یقصد ھا فلا باس بہ ،نحو قولہ:الحمد للہ  رب العلمین علی سبیل الشکر ، وکذلک اذا قال :بسم اللہ الرحمن الرحیم،ان قصد القراءۃ یکرہ ، وان قصد بہ افتتاح الکلام لا یکرہ ، وکذلک اذا ذکر دعاء فی القرآن وھو آیۃ تامۃ یرید بہ الدعاء لا یکرہ۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس