اگر مدیر صاحب کو مکمل سہولیات حاصل ہوں:رہائش بجلی پانی تنخواہ تومدیر کے لیے کتنی تنخواہ لینا شرعاً جائز ہے؟دیگر اساتذہ کو کتنی تنخواہ دی جا سکتی ہے؟کچھ اساتذہ 24گھنٹے رہائشی ہیں مدرسے میں انکو تنخواہ کےعلاوہ مدرسے میں جو طلبہ کے لیے کھانا بنتا ہے وہ دیا جاتا ہو تو اس تفاوت کی کوئی شرعی حد یا اصول ہے یا نہیں؟
جواب
اس صورت میں مدرسہ کی مجلس منتظمہ کو اختیار ہے کہ اجرتِ مثلیہ کے مطابق تنخواہ مقرر کر لے ،اور مدرس کے کھانے کے حوالے سے مدرسہ کی انتظامیہ جو مناسب اصول و ضوابط طے کرے اسی کے مطابق عمل کیا جائے۔ واللہ اعلم
جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی سرانجام دے رہا ہے
سوال پوچھیں
دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں