بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

عمرہ کا احرام باندھ کر افعال عمرہ سے پہلے حلق کروانے سے دم واجب ہو گا یا نہیں

سوال

اگر کوئی آدمی عمرہ کا احرام باندھ کر سب سے پہلے حلق کروالےتو اب کیا اس پر دم واجب ہوگا یانہیں ؟

جواب

محرم اگر ارکانِ عمرہ ادا کرنے سے پہلے بغیر کسی سخت مجبوری کے حلق کروالے اور بقیہ افعال ِعمرہ بعدمیں اداکرے تو اس پر دم واجب ہوگا۔
الفتاوى الهندية (1/ 243)
 إن حلق رأسه من غير ضرورة فعليه دم لا يجزيه غيره ۔
فتاوی تاتارخانیة،کتاب الحج(3/583)فاروقیہ
یجب ان یعلم بان حلق الشعر وقلم الاظافیر حرام علی المحرم قال محمد رحمه اللہ تعالیٰ فی الجامع الصغیر عن ابی حنیفة رحمه اللہ محرم حلق موضع المحاجم فعلیه دم ۔
ارشاد الساری الی مناسک الملا علی القاری(360)حقانیہ کوئٹہ
(اذا حلق راسه کله او ربعه)ای فصاعداً (فعلیه دم وان کان اقل من الربع فعلیه صدقة)

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس