بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

شیعہ کی نماز جنازہ پڑھنا

سوال

ایک شخص کسی کے جنازے میں شرکت کے لیے پہنچا تو معلوم ہوا کہ وہ شیعہ ہے۔ اب اس کی نماز جنازہ میں شرکت سے متعلق کیا حکم ہے۔ شریک ہوسکتے ہیں یا نہیں؟
جبکہ معلوم نہیں کہ میت کے عقائد کفریہ ہیں یا فسقیہ۔ اسی طرح پڑھانے والے کے عقائد کے بارے میں بھی نہیں جانتے البتہ اتنا معلوم ہوا پہنچ کر کہ اہل علاقہ شیعہ ہیں۔ امام بارگاہ بھی اس گاؤں میں ہے۔

جواب

مذکورہ صورت میں اگر اس شخص کو وہاں جا کر ہی پتہ چلا ہے تب بھی شیعہ کی نماز جنازہ پڑھنے سے احتراز کرے۔
:قال اللہ تعالی
{ وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ} [التوبة: 84]
:در المختار (2/207)سعید
(وشرطھا)ستۃ…..اسلام المیت و طھارتہ۔
:رد المختار (4/337)سعید
الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما فهو كافر، وإن كان يفضل عليا عليهما فهو مبتدع   وهذا لا يستلزم عدم قبول التوبة. على أن الحكم عليه بالكفر مشكل، لما في الاختيار اتفق الأئمة على تضليل أهل البدع أجمع وتخطئتهم وسب أحد من الصحابة وبغضه لا يكون كفرا، لكن يضلل إلخ۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس