بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بکریوں کے گم ہونے کےخوف سے تیمم کرنا

سوال

ایک چرواہا کہتاہے کہ اگر میں پانی کےلیے جاؤں تو بکریاں گم ہوجاتی ہیں ایک میل سے کم میں پانی دستیاب نہیں ہے کیامیں تیمم کروں یا قضا ء پڑھوں؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

اگر واقعۃبكريوں كے گم ہونے كا خطره ہو تو صورت مسئولہ ميں یہ شخص تيمم كركے نماز ادا كرے۔
تنوير الابصار(1/444)رشیدیۃ
(او خوف عدو)کحیۃ او نار علی نفسہ ولو من فاسق او حبس غریم او مالہ ولو امانۃ۔
شرح فتح القدیر(1/137)ڑشیدیۃ
(وخائف السبع والعدو والعطش)علی نفسہ او دابتہ او رقیقہ عاجز حکما فیباح لہ  التیمم مع وجود ذلک الماء۔
البحر الرائق(1/248)رشیدیۃ
(قوله: أو خوف عدو أو سبع أو عطش أو فقد آلة) يعني يجوز التيمم لهذه الأعذار؛ لأن الماء معدوم معنى لا صورة أما إذا كان بينه وبين الماء عدو آدميا أو غيره يخاف على نفسه إذا أتاه؛ فلأن إلقاء النفس في التهلكة حرام فيتحقق العجز عن استعمال الماء وسواء خاف على نفسه أو ماله كذا في العناية۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس