بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

اگر مقتدی امام کے قراءت شروع کرنے کے بعد جماعت میں شریک ہو تواس کے لیے ثناءکا کیا حکم ہے ۔/مسبوق کے لیے ثناء پڑھنے کا کیا حکم ہے

سوال

نمبر۱۔اگر کوئی شخض جماعت میں اس وقت شامل ہو جب امام صاحب ثنا،تعوذ اور تسمیہ پڑھ کر سورت فاتحہ شروع کر چکے ہوں ،تو کیا ایسے موقع پر مقتدی ثنا اور تعوذ پڑھ سکتا ہے یا خاموش ہی کھڑا رہے ؟
نمبر۲۔اگر کوئی شخض دوسری رکعت میں شامل ہو تو کیا اس کے لیے ثنا اور تعوذ پڑھنا درست ہے ؟اور جب نماز کے آخر میں مقتدی اپنی چھوٹی ہوئی رکعتیں پوری کرے ،تو اس وقت ثنااور تعوذ پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

نمبر۲،۱۔ جہری نماز میں دوران نماز جماعت میں شریک ہونے کی صورت میں جب امام قراءت شروع کر چکا ہوتوثنا ،تعوذ اور تسمیہ نہیں پڑھنی چاہیے، البتہ اگر سری نماز میں شریک ہو اورامام کی کوئی بھی رکعت ہو تومقتدی صرف ثنا پڑ ھے گا ،اور چھوٹی ہوئی رکعتوں کو پورا کرے تو اپنی پہلی رکعت میں سب سے پہلےثنا، تعوذاور تسمیہ پڑھے گا ۔
الدر المختار مع الشامي (1/ 488)سعيد
 (إلا إذا) شرع الإمام في القراءة سواء (كان مسبوقا) أو مدركا (و) سواء كان (إمامه يجهر بالقراءة) أو لا (ف) إنه (لا يأتي به)۔
واختاره قاضي خان حيث قال: ولو أدرك الإمام بعد ما اشتغل بالقراءة قال ابن الفضل لا يثني. وقال غيره يثني وينبغي التفصيل، إن كان الإمام يجهر لا يثني، وإن كان يسر يثني. اهـ. وهو مختار شيخ الإسلام خواهر زاده، وعلله في الذخيرة بما حاصله أن الاستماع في غير حالة الجهر ليس بفرض بل يسن تعظيما۔
الفتاوى الهندية (1/ 90)رشيدية
(منها) أنه إذا أدرك الإمام في القراءة في الركعة التي يجهر فيها لا يأتي بالثناء
الفتاوى الهندية (1/ 91)رشيدية
 فإذا قام إلى قضاء ما سبق يأتي بالثناء ويتعوذ للقراءة
غنية المتملي (ص304 ) رشيدية
(والمسبوق يأتي بالثناء اذا ادرك الامام حالة المخافة ثم اذا قام الي قضاء َ ماسبق به يأتي به ايضاّ)
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس