ایک شخص کراچی کا رہائشی ہے ،وہ لاہورکا ۱۸ دن کا سفر کرتاہے انیسویں د ن وہ صبح لاہور سے شیخوپورہ چلاجاتا ہے جو کہ لاہور سے تقریبا ۵۰ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہےاور شام تک وہیں قیام کرتا ہے۔سوال یہ ہے کہ وہ شیخوپورہ میں قصر نماز پڑھے گا یا مکمل پھر وہ شام کو لاہور واپس آتاہے اور مزید تین دن وہاں قیام کرتا ہے کیا ان تین دنوں میں بھی وہ قصر پڑھے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا ؟
صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص پندرہ یا اس سے زائد دن لاہور میں ٹھہرنے کی نیت سے رکا تو لاہور اس کا وطن اقامت بن گیا لہذا لاہور سے مسافت سفر سے کم (یعنی شیخوپورہ تک ) سفر کرنے کی صورت میں پوری نماز ہی ادا کرے گا پھر اسی طرح شیخوپورہ سے لاہور واپس آنے پر بھی یہ شخص قصر نہیں کرے گا، بلکہ مکمل نماز ادا کرے گا
تبين الحقائق (1/ 214)
(ويبطل الوطن الأصلي بمثله لا السفر ووطن الإقامة بمثله والسفر والأصلي)
رد المحتار (2/ 132)
والحاصل: أن إنشاء السفر يبطل وطن الإقامة إذا كان منه أما لو أنشأه من غيره فإن لم يكن فيه مرور على وطن الإقامة أو كان ولكن بعد سير ثلاثة أيام فكذلك، ولو قبله لم يبطل الوطن بل يبطل السفر لأن قيام الوطن مانع من صحته والله أعلم
البحر الرائق (2/ 147)
وکذا اذا قصد مسيرة سفر وخرج فلما وصل إلى قرية مسيرتها من وطنه دون مدة السفر نوى الإقامة بها خمسة عشر يوما لا يصير مقيما
رد المحتار(2/ 132)
إن السفر الناقض لوطن الإقامة ما ليس فيه مرور على وطن الإقامة أو ما يكون المرور فيه به بعد سير مدة السفر اهـ.أقول: ويوضح ذلك ما في الكافي والتتارخانية: خراساني قدم بغداد ليقيم بها نصف شهر ومكي قدم الكوفة كذلك ثم خرج كل منهما إلى قصر ابن هبيرة فإنهما يتمان في طريق القصر لأن من بغداد إلى الكوفة أربعة أيام والقصر متوسط بينهما