بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

واٹس ایپ میں آیت سجدہ سینڈ کرنے سے تمام سننے والوں پر سجدہ تلاوت کا حکم

سوال

اگر کوئی واٹس ایپ نوٹ میں آیت سجدہ سینڈ کرےتو کیا گروپ میں تمام سننے والوں پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا ؟

جواب

سجدہ تلاوت کے وجوب کے لیے خود سجدہ کی آیت زبان ہلا کرتلاوت کرنا یا کسی باشعور اور متمیز (سمجھدار) انسان سے براہ راست سجدہ کی آیت کی تلاوت سننا شرط ہے اور ریکارڈ شدہ تلاوت جس آلے سے سنی جائے وہ ایک لاشعور ، بے جان اور مصنوعی چیز ہے اس کی وجہ سے یہ تلاوتِ صحیحہ کے زمرے میں نہیں آتی، اس لیے اس کے سننے والوں پر سجدہ تلاوت واجب نہیں ہے۔
بدائع الصنائع (1/742) دارالکتب العلمیۃ
بخلاف السماع من الببغاء والصدى فإن ذلك ليس بتلاوة وكذا إذا سمع من المجنون؛ لأن ذلك ليس بتلاوة صحيحة لعدم أهليته لانعدام التمييز
الدر المختار (2/ 702) رشیدیۃ
(لا) تجب (بسماعه من الصدى والطير)
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس