بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

عقد مضاربت میں ہونے والے نقصان کی تلافی کا حکم

سوال

اگر کوئی شخص مضاربت پر کاروبار کرتا ہے اور نفع کی پرسنٹیج طے شدہ ہے لیکن اس کام میں نقصان ہوجاتا ہے جس کیلئے کوئی ضابطہ مقرر نہ تھا اب شریعت کی روشنی میں اسکا کیا حل ہے جوا ب عنایت فرمائیں۔

جواب

عقد مضاربت ( ایک شخص کی طرف سے سرمایہ اور دوسرے شخص کی طرف سے صرف محنت) میں نقصان ہونے کی صورت میں اولا حاصل شدہ منافع سے نقصان کو پورا کیا جائے گا اور اس سے تلافی نہ ہوسکے تو پھر سرمائے سے نقصان پورا کیا جائے گا نیز محنت کرنے والے پر مالی نقصان نہیں آئے گا بشرطیکہ اس نے کوئی کوتاہی نہ کی ہو۔
تبيين الحقائق (۵۲۱/۵) بیروت
وتكون الوضيعة وهو الخسران على رب المال و الأن ما فات جزء من المال بالهلاك يلزم صاحب المال دون غيره والمضارب أمين فيه ۔
فقه البنوك الاسلامية ( ص : ٣٠) دار البشائر الاسلامية
احكام المضاربة من ان الخسارة على المال المستثمروان الربح حسب الاتفاق بين الطرفين۔
مجلة الأحكام العدلية (ص: ۲۷۵) نور محمد
المادة (۱۴۲۷) إذا تلف مقدار من مال المضاربة فيحسب في بادئ الأمر من الربح ولا يسري إلى رأس المال وإذا تجاوز مقدار الربح وسرى إلى رأس المال فلا يضمنه المضارب سواء كانت المضاربة صحيحة أو فاسدة۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس