بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

کوئی شخص درود پڑھتا ہو لیکن نماز نہ پڑھتا ہو تو اس کے درود کا حکم

سوال

عرض ہے کہ ایک بندہ نماز نہیں پڑھتا یا کبھی کبھی پڑھتا ہے لیکن درود پاک کا اکثر ورد کرتا رہتا ہے یا نعت شریف گنگناتا رہتا ہے کیا ایسے بندے کا نعت اور درود پاک پیارے نبی ﷺ کی بارگاہ میں مقبول ہوگا؟ راہنمائی فرمادیں۔

جواب

نماز چھوڑنا یا اسکی پابندی نہ کرنا بلاشبہ گناہ کبیرہ ہے لہٰذا مذکورہ شخص پر لازم ہے کہ وہ نماز کی پابندی کرے البتہ اسکے دیگر اعمال ( درود شریف ، نعت وغیرہ) جو شریعت کے دائرے میں کیے گئے ہوں وہ عنداللہ مقبول ہوں گے۔
:قال اللہ تعالیٰ
واقیمو الصلوۃ واٰتو ا لزکوۃ  وارکعوا مع الراکعین۔
:الصحیح لمسلم (1/63)  یاد گارِ شیخ
عن ابی سفیان ، قال : سمعت جابرا، یقول: سمعت النبی ﷺ یقول: ان بین الرجل وبین الشرک والکفر ترک الصلاۃ۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس