بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

قربانی کے گوشت کو صدقہ کرنا اور غیر مسلم کو دینا

سوال

قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کیا قربانی کا گوشت صدقہ کرسکتے ہیں کہ نہیں اگر کرسکتے ہیں تو پھر ہندو کو دینا جائز ہے کہ نہیں جواب مرحمت فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔

جواب

قربانی کا گوشت صدقہ کرنا جائز ہے او ر کسی غیر مسلم ( ہندو ، عیسائی) کو بھی دیا جاسکتا ہے۔
مصنف ابن أبي شيبة (2/ 402)مكتبة الرشد،رياض
عن إبراهيم بن مهاجر، قال: سألت إبراهيم، عن الصدقة على غير أهل الإسلام فقال: «أما الزكاة فلا وأما إن شاء رجل أن يتصدق فلا بأس»۔
الفتاوى الهندية (5/ 300)دار الفكر
يستحب أن يأكل من أضحيته ويطعم منها غيره، والأفضل أن يتصدق بالثلث ويتخذ الثلث ضيافة لأقاربه وأصدقائه، ويدخر الثلث، ويطعم الغني والفقير جميعا، كذا في البدائع. ويهب منها ما شاء للغني والفقير والمسلم والذمي، كذا في الغياثية۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس