بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

جماعت کےلیے بلاضرورت اسپیکر چلاناناپسندیدہ عمل ہے لیکن اس سے نماز میں کراہت نہیں

سوال

اگر جماعت كروانے كےليے سپيكر چلانے کی ضرورت نہیں ہے پھر بھی اگر اسپیکر چلایا جائےتو اس سے نماز میں کراہیت لازم تو نہیں آتی ؟

جواب

بلاضرورت اسپیکر چلانا ناپسندیدہ عمل ہے البتہ ایساکرنے سے نماز میں کراہت نہیں آئےگی۔
رد المحتار /کتاب الحظر والاباحۃ (9/656) رشیدیۃ
والجهر أفضل حيث خلا مما ذكر، لأنه أكثر عملا ولتعدي فائدته إلى السامعين، ويوقظ قلب الذاكر فيجمع همه إلى الفكر، ويصرف سمعه إليه، ويطرد النوم ويزيد النشاط اهـ ملخصا۔
رد المحتار کتاب الصلوٰۃ (2/407) رشیدیۃ
صرح في السراج بأن الإمام إذا جهر فوق الحاجة فقد أساء اهـ والإساءة دون الكراهة ولا توجب الإفساد۔
الموسوعة الفقهية الكويتية (16/ 192)علوم الاسلامیۃ،چمن
قال النووي: والجمع بينهما أن الإخفاء أفضل حيث خاف الرياء أو تأذى مصلون أو نيام بجهره، والجهر أفضل في غير ذلك؛ لأن العمل فيه أكبر ولأنه يتعدى نفعه إلى غيره؛ ولأنه يوقظ قلب القارئ، ويجمع همه إلى الفكر ويصرف سمعه إليه، ويطرد النوم ويزيد النشاط۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس