کا روبا ر کے دو شرکاء میں سے ایک شریک کا انتقال ہو جانے پر کاروبار چلتا رہے اور تین ماہ کے بعد مرحوم کے ورثاء کو کا روبار میں سے حصہ دیا گیاتو کیا تین ماہ کے عر صے کے دوران مرحوم کے سرمایہ سے ہونے والے نفع کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا اور کا روبار کو مرحوم کی موت کے بعد چلانے والا فریق اپنی محنت کی اجرت وصول کر لے تو شرعا جائز ہے ؟
کاروبار کے دوشریکوں میں سے جب ایک شریک کا انتقال ہوا تو ان دونوں کے مابین عقدِ شرکت ختم ہوگیا، اس کے بعد اگر زندہ شریک نے فوت شدہ شریک کے ورثاءکی اجازت سے کاروبار جاری رکھاتو ایسی صورت میں منافع میں بھی وہ حصہ دار ہوں گے،اور اگربلااجازت ایسا کیا تو اس دوران(ایک شریک کے انتقال کے بعد) جتنا نفع ہوا ہے فوت شدہ شریک کے ورثاء اس نفع میں حقدار نہیں ہوں گےبلکہ شریکِ عامل ہی حقدار ہو گا ۔ البتہ اس نے سخت گناہ کا ارتکاب کیا ہے اس لئے اس پر توبہ و استغفار کرے اورفوت شدہ شریک کے حصہ کی بقدر حاصل ہونے والے نفع کو صدقہ کر دےاور اگراس نفع کو ورثاء کو دینا چاہے تو اس کا بھی اختیار ہے۔