ایک دفعہ امام صاحب تیسر ی رکعت کے بعد( چار رکعت والی نماز میں )بیٹھ گئے تھے اور سجدہ سہو ادا کرنا بھول گئے تھے ۔کیا سجدہ سہو واجب تھا اگر نہ کرنے کی صورت میں نماز واجب الاعادہ تھی اور وہ لوٹائی جارہی تھی کہ لوٹائی جانے والی نماز میں نئے نماز ی آکر شریک ہوگئے تھےتو نئے نمازی کے شریک ہونے کا کیا حکم ہوگا؟
تیسری رکعت کے بعد تین بار “سبحان اللہ ربی الاعلی ” کی مقدار بیٹھنے سے سجدہ سہو واجب ہوجاتاہے تاخیر قیام کی وجہ سے؛لہذا سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہوگی اور واجب الاعادہ نمازمیں نئے آدمی کا شریک ہونا صحیح نہیں، اس شخص کو نماز لوٹانی چاہیے کیونکہ امام کے ذمہ سے فرض پہلی نماز کی وجہ سے ساقط ہوگیا اور اعادہ جبر ِنقصان کی وجہ سے واجب ہے؛ لہٰذا ابتداءً فرض پڑھنے والے کو اس کی اقتداءصحیح نہیں ۔