بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

قعدہ اولی میں تشہد کےبعد سہوا درود شریف پڑھنے سے سجدہ سہو کا حکم

سوال

اگر کوئی شخص چار رکعت والی نماز کےپہلے قعدہ میں التحیات پڑھنے کےبعد بجائے تیسری رکعت کےلیے کھڑے ہونے کے درود شریف پڑھنا شروع کردے۔آدھا درود شریف پڑھنے  کےبعد یا د آیا  یاپورا پڑھنے  کےبعد یا د آیا تو وہ نمازی تیسری رکعت  کےلیے کھڑا ہوگیا تو اس صورت میں نمازی پر سجدہ سہو واجب ہوگا یانہیں؟

جواب

کوئی شخص قعدہ اولیٰ میں تشہد کےبعد سہواً درود شریف پڑھنا شروع کردے اور درود شریف اللہم صل علی محمد تک پڑھ لے اور بعد میں یاد آنے پر تیسری  رکعت کےلیے کھڑا ہوگیا تو اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا۔لہٰذا صورت مسئولہ میں سجدہ سہوواجب ہے۔
الدر المختار (2/657)رشیدیة
(وتأخير قيام إلى الثالثة بزيادة على التشهد بقدر ركن) وقيل بحرف. وفي الزيلعي: الأصح وجوبه باللهم صل على محمد
الفتاوی التاتارخانیة(2/400)فاروقیة
واذا شرع فی الصلوٰۃ علی النبی علیه السلام  بعد الفراغ من التشہد فی الرکعة الثانیة ناسیا، ثم تذکرفقام الی الثالثة ، قال السید الام ابو شجاع والقاضی الامام الماتریدی ، علیه سجود السہو کما ہو جواب مشایخنا ،غیر ان السید الامام، اذا قال”اللہم صل علی محمد”وجب
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (1/ 220)مکتبة المنار
وتأخير القيام إلى الثلاثة بزيادة على التشهد) واختلفوا في قدر الزيادة فقال بعضهم بزيادة حرف وكلام المصنف يشير إلى هذا. وقال بعضهم: بقدر ركن وهو الصحيح كما في أكثر الكتب. وقال بعضهم بقوله: اللهم صل على محمد وقال بعضهم: لا يجبحتى يقول وعلى آل محمد والأول أصح
البحر الرائق (2/ 172)رشیدیة
ومنها لو كرر التشهد في القعدة الأولى فعليه السهو لتأخير القيام ولو كذا لو صلى على النبي – صلى الله عليه وسلم – فيها لتأخيره واختلفوا في قدره والأصح وجوبه باللهم صل على محمد

فتوی نمبر

واللہ اعلم

)

(

متعلقہ فتاوی

17

/

96

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس