بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

گاؤں میں جمعہ کےدن ظہرکی نماز

سوال

بستی محمدبخش بلوچ شہراُچھ شریف سےتقریباً چارکلومیٹر کےفاصلےپرہے اورہمارے گاؤں کےافرادجمعہ کی نمازاداکرنےشہراُچھ شریف جاتےہیں اورباقی جوافرادکسی عذرکی وجہ نہیں جاسکتے وہ اپنی مسجدمیں ظہرکی اذان دیکرجماعت کراسکتےہیں یانہیں؟

جواب

جس بستی میں جمعہ کی شرائط نہ پائےجانےکی وجہ سےجمعہ کی ادائیگی جائزنہیں وہاں ظہرکی نماز اذان کےاورجماعت کےساتھ اداکی جاسکتی ہےلہذامذکورہ بستی محمد بخش میں جمعہ کےدن آپ اذان اورجماعت کےساتھ ظہر کی نماز اداکرسکتےہیں۔
الفتاوی الھندیۃ(1/145 )دارالفکر
ومن لا تجب عليهم الجمعة من أهل القرى والبوادي لهم أن يصلوا الظهر بجماعة يوم الجمعة بأذان وإقامة۔
 کذافی فتاوی دارالعلوم دیوبند(5/85)حقانیة،کذا فی فتاوی قاسمية(9/280) دارالإشاعت

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس