بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

وطن ِ اصلی گاؤں اور وطن اقامت شہر میں سفر شرعی سے واپسی پر نماز کا حکم

سوال

اگر کسی شخص کا وطن اصلی گاؤں ہو اور اس کی اصل رہائش وہیں ہو لیکن مسافت سفر سے کم پر شہر میں اس کے بیٹے کا گھر ہو ، جہاں وہ شخص کئےی مرتبہ پندرہ دن کی نیت سے قیام کرچکا ہو اور کچھ سامان مثلا کپڑے وہیں رہتے ہوں اور وہ وقتا فوقتا ضرورت اور طبیعت کے پیشِ نظر اس شہر میں بھی آکر قیام کرلیتا ہو تو اگر کبھی اپنے اس شہر سے سفر شرعی کرکے واپس اپنے گاؤں پہنچنے سے پہلے اس شہر میں دوچار راتیں قیام کرے تو اتمام کرے گا یا قصر؟ اگر اتمام کرے گا تو کیوں جبکہ بعض کتب فقہ کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ وطن اقامت مطلق سفر سے باطل ہوجاتا ہے۔

جواب

وطنِ اقامت اگر س طور پر ہو کہ وہاں انسان کے ذاتی استعمال کا کچھ سازوسامان ہو اور اس جگہ کو مکمل ترک کرنے کی نیت سے سفر نہ کرے تو ایسی صورت میں جب بھی اس وطن میں داخل ہوگا اگرچہ پندرہ دن سے کم قیام کی نیت ہو پوری نماز پڑھے گا، لہذا صورتِ مسؤلہ میں چونکہ شخص مذکور کے ذاتی استعمال کے کپڑے شہر والے مکان میں موجود ہیں، نیز اس جگہ کو مکمل ترک کرنے کی نیت سے یہاں سے کوچ بھی نہیں کیا تو اب اگر یہ شخص سفری مسافت سے واپسی پر پہلے اس شہر والے مکان میں سکونت اختیار کرے تو وہ نماز کا اتمام ( پوری نماز) کرے گا اگرچہ پندرہ دن سے کم قیام کی نیت سے ٹھہرے ۔
البحر الرائق (١٤٧/٢) دار الكتاب الاسلامي
وفي المحيط، ولو كان له أهل بالكوفة ، وأهل بالبصرة فمات أهله بالبصرة وبقي له دور و عقار بالبصرة قيل البصرة لا تبقى وطنا له ، لأنها إنما كانت وطنا بالأهل لا بالعقار ألا ترى أنه لو تأهل ببلدة لم يكن له فيها عقار صارت و طنا له ، وقيل تبقى وطنا له ، لأنها كانت وطناله بالأهل والدار جميعا فبزوال أحدهما لا يرتفع الوطن كوطن الإقامة يبقى ببقاء الثقل وإن أقام بموضع آخراهـ۔
الدر المختار (۱۳۲/۲) سعيد
والأصل أن الشيء يبطل بمثله ، و بما فوقه لا بما دونه۔
رد المحتار (۱۳۲/۲) سعيد
(قوله لا بما دونه) كما لم يبطل الوطن الأصلي بوطن الإقامة ولا بوطن السكنى ولا بإنشاء السفر و كما لم يبطل وطن الإقامة بوطن السكني۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس