بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

نفلی قربانی سے متعلق سوال

سوال

دو شخص نفلی قربا نی کرنا چاہتے ہیں خواہ وہ نفلی قربا نی حضور ﷺکی طرف سے ہو یا پھر اپنے والدین کی طرف سے ہو ،کیا وہ دو نوں حضرات پیسے جمع کرکے گائے میں حصہ ڈال سکتے ہیں یا مشترکہ بکرا وغیرہ خرید کر قر بانی کریں،کیا ان کے لئے یہ نفلی قر بانی کر نا ٹھیک ہو گا۔

جواب

اگر حضور ﷺ یا والدین کی طرف سے نفلی قربانی کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کا ر یہ ہے کہ صرف ایک شریک اپنی طرف سے اس حصہ کی قر بانی کرے دوسرا شریک آدھے حصے کی قیمت تعاون کے طور پر اسے ادا کرے۔
الفتا وی البزازیة،العلامة محمد بن محمد الکر دی (م:(827ھ)رشیدیة
اشتری بقرة لها،ثم اشترک ستا، جاز استحسانا ان اصاب کلا سبع تام. وان صاب احد هم اقل من سبع، لا یصح۔
ردالمحتار،العلامة ابن عابدین الشامي(م:1252ھ)(6/ 335)سعید
وإن تبرع بها عنه له الأكل لأنه يقع على ملك الذابح والثواب للميت۔
فتح القدير،كمال الدين ابن الہمام(م:861ہـ)(3/ 158)دارالفكر
قال (ومن أہل بحجة عن أبويہ يجزيہ أن يجعلہ عن أحدہما) لأن من حج عن غيرہ بغير إذنہ فإنما يجعل ثواب حجہ لہ، وذلك بعد أداء الحج فلغت نيتہ قبل أدائہ، وصح جعلہ ثوابہ لأحدہما بعد الأداء، بخلاف المأمور على ما فرقنا من قبل۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس