ایک نماز کا فدیہ پونے دو کلو گندم ،آٹا یا اس کی قیمت ہے ایک یوم کی چھ(6)نمازوں کا حساب کیا جائے گا پانچ فرض ، ایک وتر۔اسی طرح روزوں کا بھی حساب لگا لیا جائے گا۔ایک روزے کا فدیہ پونے دو کلو گندم یا آٹا یا اس کی قیمت کے حساب سے ادا کیا جائے گا ۔میت نے اگر وصیت نہ کی ہو تو پھر ورثاء کو چاہیے کہ مرنے والے کے ساتھ بھلائی کرتے ہوئے اس کی طرف سے مذکورہ بالا حساب کے مطابق فدیہ ادا کردیں ۔یہ ورثاء کے ذمے لازم نہیں ہے۔یہ بات ملحوظ رہے کہ اگر ورثاء میں کوئی نابالغ ہو تو ترکہ کی تقسیم سے پہلے تبرعاً فدیہ ادا کرنا بھی جائز نہ ہوگا۔اگر قرضہ میت کے ذمے ہو تو وصیت اور فدیہ کی ادائیگی سے پہلے قرضہ ادا کرنا ضروری ہے۔