بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مقتدی کا امام کے سلام سے پہلے سلام پھیرنے کا حکم

سوال

اگر مقتدی ” التحیات، درود، دعا” پڑھنے کی بعد امام کے سلام پھیرنے سے قبل سلام پھیردے تو کیا مقتدی کی نماز ادا ہوجائےگی، جبکہ التحیات پڑھنے سے یا اس کی مقدار قعود سے واجب ادا ہوجاتاہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں نماز ادا ہوگی تاہم بلاعذر امام سے پہلے سلام پھیرنا مکروہ ہے اور اگر کوئی عذر ہو تو مکروہ نہیں۔
رد المحتار (1/ 525)سعيد
(قوله لو أتمه إلخ) أي لو أتم المؤتم التشهد، بأن أسرع فيه وفرغ منه قبل إتمام إمامه فأتى بما يخرجه من الصلاة كسلام أو كلام أو قيام جاز: أي صحت صلاته لحصوله بعد تمام الأركان لأن الإمام وإن لم يكن أتم التشهد لكنه قعد قدره لأن المفروض من القعدة قدر أسرع ما يكون من قراءة التشهد وقد حصل، وإنما كره للمؤتم ذلك لتركه متابعة الإمام بلا عذر، فلو به كخوف حدث أو خروج وقت جمعة أو مرور مار بين يديه فلا كراهة
البحر الرائق (1/ 401) دار الكتاب الإسلامي
ومن أحكامه أنه لو سلم مع الإمام ساهيا أو قبله لا يلزمه سجود السهو؛ لأنه مقتد

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس