مغرب کی نمازمیں خاص طورپراورعموماًہرفرض نمازباجماعت میں جب مسبوق کی کچھ رکعات چھوٹ جاتی ہےتووہ امام کےسلام کےبعدکس ترتیب سےرکعات کی ادائیگی کریں؟امام کےسلام پھیرنےکے بعدمقتدیوں کےاپنی چھوٹی ہوئی رکعات کوپڑھنےکےاپنےاپنے طریقے ہیں مثلاتین رکعت پڑھنےوالاکوئی تشہد پہلےکرتاہےکوئی بعدمیں،اسی طرح کوئی قراءت والی رکعات کوپہلےپڑھتاہےکوئی بعد میں،اس سے متعلق شریعت ِ مطہرہ کاحکم کیاہے؟
امام کےسلام پھیرنےکےبعدمسبوق کیلئےاپنی باقی نمازاداکرنےکےحوالےسےاصول یہ ہے کہ اس کیلئےباقی رکعات قرات کےلحاظ پہلی رکعات سمجھی جائیں گی اورتشہد کےلحاظ سےآخری رکعات سمجھی جائیں گی لہٰذا:
نمبر ۱۔ اگرکوئی چاررکعات والی نمازمیں چوتھی رکعت میں امام کے ساتھ شریک ہواتووہ امام کےسلام پھیرنےکےبعدکھڑےہوکرثناوتعوذپڑھ کر فاتحہ وسورۃپڑھےیہ رکعت پوری کرکےقعدہ کرکےپھرکھڑا ہوکراگلی رکعت بھی فاتحہ وسورۃکیساتھ پڑھےاورآخری رکعت فقط فاتحہ کے ساتھ پڑھ کر نماز تمام کرے۔
نمبر۲۔ جوچاررکعت والی نمازمیں تیسری رکعت میں شریک ہوا وہ دونوں رکعتیں فاتحہ وسورۃسے پڑھےاورپہلی رکعت میں ثنابھی پڑھے اوران دونوں کےبیچ جلسہ نہ کرےدونوں کےبعدقعدہ اخیرہ کرکےسلام پھیردے۔ نمبر۲۔ اورجو مغرب کی تیسری رکعت میں شریک ہوا وہ بھی پہلی رکعت میں ثناپڑھےاوردونوں میں فاتحہ وسورۃپڑھےاورہر رکعت پربیٹھے۔