بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

قضا نماز لوگوں سے چھپ کر ادا کرنی چاہئے کا مطلب

سوال

اور کیایہ بھی درست ہےکہ قضاءنماز لوگوں سےچھپ کر اداکرنی  چاہئے؟

جواب

قضاءنمازمخفی طورپر ادا کرنی  چاہئےتاکہ لوگوں سےاس کا گناہ پوشیدہ رہے لیکن واضح رہےمخفی طور پر ادا  کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کسی کو یہ پتہ نہ چلے کہ یہ قضاء نمازپڑھ رہاہے چنانچہ اگر کسی وقت لوگوں کے سامنےقضاء نماز ادا کرے اور کسی کو یہ علم نہ ہو کہ یہ قضاءادا کررہاہےتو بھی اسے مخفی ہی سمجھاجائےگا۔
رد المحتار،العلامة ابن عابدين الشامي(م:1252هـ) (2/533) رشیدیة کوئتة
(قوله ويكبر) أي وجوبا وفيه قولان كما مر في الواجبات . (قوله رافعا يديه) أي سنة إلى حذاء أذنيه كتكبيرة الإحرام، وهذا كما في الإمداد عن مجمع الروايات لو في الوقت، أما في القضاء عند الناس فلا يرفع حتى لا يطلع أحد على تقصيره۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس