بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

قربانی کے جانور کے پیٹ وغیرہ میں عیب ہو تو قربانی کاحکم

سوال

ایک سوال عرض ہے کہ قربانی کے جانور کے اندر کوئی عیب ہو اور وہ ہمیں باہر سے نظر نہ آ رہا ہو تو جب قربانی کریں تو کوئی عیب نظر آئے تو قربانی ہو جائےگی ؟

جواب

مذکورہ صورت میں عیب(مرض)اگر ایساہوجوجانورکےگوشت کو اس قدرمتاثرکردے کہ گوشت ناقابل استعمال ہوجائے توپھرقربانی جائزنہ ہوگی اوراگراس قدر گوشت متاثرنہ ہوتوقربانی جائز ہوگی۔
الدر المختار (6/ 323)سعید
(والجرباء السمينة) فلو مهزولة لم يجز، لأن الجرب في اللحم نقص۔۔۔۔والمریضۃ البین مرضھا۔
الفتاوی الھندیۃ(5/369)دارالکتب العلمیۃ بیروت
کل عیب یزیل بہ المنفعۃ علا الکمال اوالجمال یمنع الاضحیۃ ومالایکون بھذہ الصفۃ لایمنع۔
رد المحتار (6/ 323)سعید
واعلم أن الكل لا يخلو عن عيب، والمستحب أن يكون سليما عن العيوب الظاهرة۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس