بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

سفر شرعی سے واپسی پر وطن سکنی میں اتمام جائز نہیں

سوال

ایک امام وطن اصلی کے علاوہ دوسر ے گاؤں میں امامت کرتاہے ۔ وطن اصلی اور وطن امامت یعنی وطن اقامت کا فاصلہ سفر شرعی سے کم ہے ۔ (اور اس امام نے کبھی بھی پندرہ دن امامت والی جگہ نہیں گزارے اور نہ ہی اقامت  کی نیت کی ہے) اب اگر یہ امام امامت والی جگہ سے سفر شرعی کرتاہے تو واپس امامت والی جگہ میں پوری نماز پڑھا سکتاہے یا سفر کو ختم کرنے کےلیے وطن اصلی جانا ضروری ہے؟

جواب

اگر امامت والی جگہ وطن اصلی کے تابع ہے مستقل علیحدہ علاقے نہیں تو پھر آپ کو مقیم ہونے کےلیے سفر سے واپسی وطنِ اصلی جانا ضرور ی نہیں اور اگر دونوں جگہیں مستقل علیحدہ علیحدہ ہیں تو پھر وطن اصلی جانا ضروری ہے اور مقیم ہوئے بغیر پوری نماز پڑھانا درست نہیں ۔
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق (3/ 512) علمیۃ
قال – رحمه الله – (لا بمكة ومنى) أي لا إذا نوى الإقامة بمكة ومنى حيث لا يتم فيهما؛ لأن الإقامة لا تكون في مكانين إذ لو جازت في مكانين لجازت في أماكن فيؤدي إلى أن السفر لا يتحقق؛ لأن إقامة المسافر في المراحل لو جمعت كانت خمسة عشر يوما وأكثر إلا إذا نوى أن يقيم في الليل في أحدهما فيصير مقيما بدخوله فيه؛ لأن إقامة المرء تضاف إلى مبيته يقال فلان يسكن في حارة كذا، وإن كان بالنهار في الأسواق هذا إذا كان كل واحد من الموضعين أصلا بنفسه كما ذكر، وإن كان أحدهما تبعا للآخر بأن كانت القرية قريبة من المصر بحيث تجب الجمعة على ساكنها فإنه يصير مقيما بدخول أحدهما أيهما كان لأنهما في الحكم كموطن واحد
رد المحتار على الدر المختار (2/ 133) سعید
 رجل خرج من مصره إلى قرية لحاجة ولم يقصد السفر ونوى أن يقيم فيها أقل من خمسة عشر يوما فإنه يتم فيها لأنه مقيم ثم خرج من القرية لا للسفر ثم بدا له أن يسافر قبل أن يدخل مصره وقبل أن يقيم ليلة في موضع آخر فسافر فإنه يقصر ولو مر بتلك القرية ودخلها أتم لأنه لم يوجد ما يبطله

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس