بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

سجدہ سہو کرنے کے بعد بھول کر التحیات کی بجائے سورۃ الفاتحہ پڑھنا

سوال

اگر مصلی سجدہ سہو کرنے کے بعد بھول کر التحیات کے بجائے سورۃ الفاتحہ پڑھنا شروع کردے توکیا دوبارہ سجدہ سہو کرنا لازم ہوگا یا نہیں؟قرآن وسنت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں ۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں دوبارہ سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہے(ایک ہی سجدہ سہو کافی ہے)۔اگرچہ سجدہ سہو کے بعد بھول کر التحیات کے بجائے کچھ بھی پڑھے دوسرا سجدہ سہو لازم نہیں۔
بدائع الصنائع ،کتاب الصلاۃ (1/ 714)دارالکتب العلمیۃ
وتكرار سجود السهو في صلاة واحدة غير مشروع، فأخر إلى وقت السلام احترازا عن التكرار، فينبغي أن يؤخر أيضا عن السلام حتى أنه لو سها عن السهو لا يلزمه أخرى فيؤدي إلى التكرار۔
الدر المختار،كتاب الصلاة،باب سجود السهو(2/ 655)رشيدية
(وإن تكرر) لأن تكراره غير مشروع۔
رد المحتار ،كتاب الصلاة،باب سجود السهو(2/ 655)رشيدية
(قوله وإن تكرر) حتى لو ترك جميع واجبات الصلاة سهوا لا يلزمه إلا سجدتان بحر۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس