بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ستونوں کے درمیان صفیں بنانا ممنوع نہیں

سوال

دو صفوں کے درمیان اتنی جگہ چھوڑنے کی ممانعت ہے کہ جس میں ایک صف قائم ہوسکے، اگر ایسی خالی جگہ ہو کہ درمیان میں ستون ہوں، تو کیا ایسی جگہ کو خالی چھوڑنا ضروری ہے یا اس میں بھی صف بنانا ضروری ہے ؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

ستونوں کے درمیان صفیں بنانا ممنوع نہیں ہے البتہ اگر مسجد کشادہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ ستونوں کے درمیان صف نہ کی جائے۔
جامع الترمذی(1/54)عشرۃمبشرۃ
عن عبد الحميد بن محمود، قال: صلينا خلف أمير من الأمراء، فاضطرنا الناس فصلينا بين الساريتين فلما صلينا، قال أنس بن مالك: كنا نتقي هذا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم۔
المبسوط(1/54)رشیدیۃ
والاصطفاف بين الأسطوانتين غير مكروه لأنه صف في حق كل فريق وإن لم يكن طويلا وتخلل الأسطوانة بين الصف كتخلل متاع موضوع أو كفرجة بين رجلين وذلك لا يمنع صحة الاقتداء ولا يوجب الكراهة۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس