بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

حالت احرام ميں سرمنڈوانا

سوال

ايك بندہ حج کےلئےگیا،وہاں پہنچ کرعمرہ کرنےسےقبل ہی حالتِ احرام ميں اپناسرمنڈوادیا۔ یہ سرمنڈوانابلاعذرشرعی ہواہے۔اب اس كےلئےاس کاکفارہ کیاہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں بال کاٹنےوالےشخص پردم اداکرنالازم ہے۔یعنی حدود حرم میں بکرا، بھیڑیادنبہ ذبح کریں یاگائے،اونٹ میں ایک حصہ دم کی نیت سےشامل کرلیں
ارشادالساری الی مناسک الملاعلی القاری، حسین بن محمد المکی(ص:360)الحقانية
(اذاحلق راسه کله اوربعه)ای فصاعداً (فعلیه دم وان کان اقل من الربع فعلیه صدقة)۔
الدرالمختارمحمدبن علي علاءالدين الحصكفي(م: 1088هـ)(2/543)سعيد
(الواجب دم علی محرم بالغ )… (اوحلق ای ازال ربع راسه)۔
  الفتاوي السراجيه، سراج الدین علی بن عثمان الاوسی (ص:183)المعروفية
 فانه يلزمه دم أي شاة،أوشرك في بدنة وهوأن يكون سابع سبعة والكل يريدون القربة ولايذبح إلافي الحرام….. محرم حلق رأسه أوربع رأسه فعليه الدم۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس