بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

حاجیوں پر عید الاضحٰی کی نماز

سوال

ایک مسئلہ دریافت کرناتھا کہ جب حاجی لوگ حج کرنے کےلیے جاتے ہیں تو وہاں عرفات میں عید الاضحٰی کی نماز ادا کرتے ہیں ؟ بعض حضرات سے سنا ہےوہ عید کی نماز ادا نہیں کرتے اس کی کیا وجہ ہے ؟ یا وہاں جاکر ان کے احکام بدل جاتے ہیں ۔راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

حاجیوں پر عید کی نماز نہیں ہے کیونکہ وہ منی میں حج کے مناسک میں مصروف ہوتے ہیں ۔لہٰذا جو حاجی عرفات میں حج کی نماز ادا کرتے ہیں ان کا یہ عمل درست نہیں ہے۔
رد المحتار(2/520,519) ایچ ایم سعید
وأما صلاة العيد ففي شرح مناسك الكنز للمرشدي عن المحيط والذخيرة وغيرهما أنه لا يصليها بها بخلاف الجمعة وفي شرح المنية للحلبي أنه لا يصليها بها اتفاقا للاشتغال فيه بأمور الحج اهـ أي لأن وقت العيد وقت معظم أفعال الحج، بخلاف وقت الجمعة ولأن الجمعة لا تقع في ذلك اليوم إلا نادرا بخلاف العيد قال في شرح اللباب: وأراد بالاتفاق الإجماع إذ لا خلاف في المسألة بين علماء الأمة. . . وفي شرح الأشباه للبيري من كتاب الصيد أن منى موضع تجوز فيه صلاة العيد إلا أنها سقطت عن الحاج۔
رد المحتار(2/520) سعید
وفی شرح الاشباہ للبیری من کتاب الصید ان منی موضع تجوز فیہ صلاۃ العید الا انھا سقطت عن الحاج۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس