بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

جس امام کےمعاملات نامناسب ہوں اس کی امامت کاحکم

سوال

ایک مسجدکےامام صاحب کےکچھ معاملات کی وجہ سےنمازی ان سےمطمئن نہیں ہیں،امام صاحب کاکہنایہ ہےکہ جولوگ مچھ پراعتراضات کرتےہیں ،ان کی نمازمیرےپیچھےنہیں ہوگی۔اب پوچھنایہ ہےکہ
نمبر۱۔کیا ان سےاختلاف رکھنےوالےاوران کی مخالفت کرنےوالوں کی نمازان کےپیچھےہوجائےگی؟
نمبر۲۔کیاایسےشخص کوامامت پربرقراررکھاجاسکتاہےیاانتظامیہ کےذمہ لازم ہےکہ ان کوبرطرف کردیں؟

جواب

نمبر۱۔مذکورہ صورت میں نمازیوں کی نمازاداہوجائےگی،البتہ نمازیوں پرلازم ہےکہ وہ امام صاحب کااحترام کریں نبی کریم ﷺکاارشادہےکہ امام تمہارےاورتمہارےرب کےدرمیان وفدکی حیثیت رکھتاہے،اس لئےاختلاف رائےکی وجہ سےہرگز امام کی تنقیص وتوہین نہ کریں۔
نمبر۲۔اگرامام کسی ناپسندیدہ امرکامرتکب ہےتومقامی علماءان کواصلاح کی طرف متوجہ کریں فوراًمعزول نہ کریں،بلکہ اسےاصلاحِ احوال کاموقع دیاجاناچاہئے،البتہ اگروہ کسی گناہ کبیرہ کامرتکب ہےمثلاًسودکھانا،بدکاری کرنااورشراب نوشی وغیرہ اور اس پرندامت کےساتھ توبہ بھی نہیں کی تواس صورت میں معزول کیاجاسکتاہے۔
الدرالمختار،العلامة علاءالدين الحصكفي(م: 1088هـ)(1/ 559،562)سعيد
(ولو أم قوما وهم له كارهون، إن) الكراهة (لفساد فيه أو لأنهم أحق بالإمامة منه كره) له ذلك تحريما لحديث أبي داود «لا يقبل الله صلاة من تقدم قوما وهم له كارهون» (وإن هو أحق لا) والكراهة عليهم… (ويكره) تنزيها (إمامة عبد)…(وأعرابي)…(وفاسق وأعمى)… وفي النهر عن المحيط: صلى خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعة۔
ردالمحتار،العلامة ابن عابدين(: 1252هـ)(1/ 560،562)سعيد
(قوله وفاسق)من الفسق:وهوالخروج عن الاستقامة،ولعل المرادبه من يرتكب الكبائركشارب الخمر،والزاني وآكل الربا ونحوذلك،كذافي البرجندي إسماعيل…(قوله نال فضل الجماعة)أفادأن الصلاة خلفهماأولى من الانفراد، لكن لا ينال كماينال خلف تقي ورع لحديث«من صلى خلف عال تقي فكأنماصلى خلف نبي»قال في الحلية: ولم يجده المخرجون نعم أخرج الحاكم في مستدركه مرفوعا «إن سركم أن يقبل الله صلاتكم فليؤمكم خياركم، فإنهم وفدكم فيما بينكم وبين ربكم))۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس